سونیا گاندھی نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو خاص ہدایت دی ہے۔
دہلی کانگریس صدر عہدے سے اروندرسنگھ لولی کے استعفیٰ دینے کے بعد کانگریس نے دہلی میں نوجوان لیڈرکوعبوری صدرکی ذمہ داری سونپی ہے۔ سابق رکن اسمبلی دیویندریادو کودہلی کانگریس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ دیویندر یادو اس وقت پنجاب کانگریس کے انچارج ہیں اورعبوری صدر بنائے جانے کے بعد بھی عہدے پر بنے رہیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دہلی میں کانگریس اورعام آدمی پارٹی ساتھ لڑ رہے ہیں جبکہ پنجاب میں آمنے سامنے ہیں۔
اروندرسنگھ لولی کے استعفیٰ کے بعد سے ہی دیویندر یادو کا نام دہلی کانگریس صدر عہدے کی دوڑ میں آگیا تھا۔ ان کے ساتھ راجیش للوٹھیا کا بھی نام دوڑ میں شامل تھا۔ دیویندر یادو دہلی کی بادلی سیٹ سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2008 اور 2013 کے اسمبلی الیکشن میں جیت درج کی تھی۔ وہ کانگریس کی اسکریننگ کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔
Hon’ble Congress President has appointed Shri Devender Yadav as the interim President of the Delhi Pradesh Congress Committee with immediate effect.
He will continue in his role as AICC In-charge for Punjab. pic.twitter.com/qDaSBh3edG
— INC Sandesh (@INCSandesh) April 30, 2024
اروندرسنگھ لولی نے کیوں دیا استعفیٰ؟
قابل ذکرہے کہ 28 اپریل کی صبح اروندر سنگھ لولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پارٹی پرکئی الزام عائد کئے تھے، جس کے بعد شام ہوتے ہوتے ان کا استعفیٰ منظور ہوگیا تھا۔ حالانکہ اروندر سنگھ لولی نے ابھی تک کانگریس پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا ہے بلکہ انہوں نے صرف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں خود کو نظرانداز کرکے تمام فیصلے لئے جانے کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد سے وہ مسلسل دہلی کے انچارج دیپک بابریا پرالزام لگا رہے ہیں۔ لولی کے استعفیٰ کے بعد بڑی تعداد میں پارٹی لیڈران ان سے ملاقات کرنے پہنچے تھے۔
دہلی میں 25 مئی کو ووٹنگ
دہلی کی سبھی 7 لوک سبھا سیٹوں پرچھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ یہاں کانگریس-عام آدمی پارٹی کا مقابلہ بی جے پی سے ہے۔ بی جے پی مسلسل دو الیکشن سے یہاں کی سبھی 7 سیٹوں پرجیت درج کررہی ہے، لیکن اس بارکانگریس اورعام آدمی پارٹی الائنس کر کے بی جے پی سے مقابلہ کررہی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے چار سیٹوں پرامیدوار اتارے ہیں جبکہ تین سیٹوں پرکانگریس نے امیدوار اتارے ہیں۔