Bharat Express

Lok Sabha elections 2024

بی جے پی کے سابق ایم ایل اے سنگیت سوم کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے سنجیو بالیان نے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ان الزامات کے پیچھے سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کی بھی بات کی

اتر پردیش میں بی جے پی کی خراب کارکردگی کے بعد یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو لے کر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ ادھر یوگی آدتیہ ناتھ کو لے کر بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔

راہل گاندھی نے کیرالہ کے وایناڈ اور یوپی کے رائے بریلی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا اور دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس سیٹ پررہیں گے اور کون سی سیٹ چھوڑیں گے۔ حالانکہ وہ پچھلی لوک سبھا میں وایناڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کہ کونسی سیٹ چھوڑیں۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران، کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی نے آئین کی حفاظت کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے پی ایم مودی اور بی جے پی کو سخت  تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

کانگریس لیڈر نسیم خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران ادھو ٹھاکرے نے بھی عوام کے درمیان اپنے خیالات کا واضح اظہار کیا۔ جس طرح سے بی جے پی نے ان کی شبیہ اور ان کے ہندوتوا کے حوالے سے غلط بیانیہ قائم کرنے کا کام کیا۔

وارس پنجاب دے' کے سربراہ امرت پال سنگھ، جو پنجاب کی کھڈور صاحب سیٹ سے آزاد امیدوار کے طورپررکن پارلیمنٹ بنے، اس وقت قومی سلامتی ایکٹ کے تحت آسام کی جیل میں بند ہیں۔

اسپیکر کے سوال پر عام آدمی پارٹی ایم پی سنجے سنگھ نے چندرابابو نائیڈو کی پارٹی ٹی ڈی پی کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسپیکر ٹی ڈی پی سے ہے تو انڈیا اتحاد  ان کی حمایت کرے گا

کانگریس ایم پی کماری شیلجا نے کہا، "اس بار بی جے پی کو اکیلے اکثریت نہیں ملی ہے۔ ملک نے بی جے پی کے نظریہ کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا اتحاد اپنا نقطہ نظر پیش کرے گا۔ پہلے ان کی کہانی یک طرفہ تھی۔

رام نگری ایودھیا کی فیض آباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے ہارنے اور ایودھیا کے لوگوں کے خلاف سوشل میڈیا پر لوگوں کی ناراضگی پوسٹس سے اب سنتوں سمیت عوام میں برہمی دکھائی دے رہی ہے۔

اس بار این ڈی اے کو پورے ملک میں لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ اس اتحاد نے کل 292 سیٹیں جیتی ہیں۔ جبکہ انڈیا الائنس کو 234 سیٹیں ملی ہیں۔