Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

چرچ آف نارتھ انڈیا کے بشپ ریمسن وکٹر (راجستھان ڈایوسس) نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں سے اقلیتی برادریوں کو روزگار اور خود کفیل بننے کے کئی مواقع حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقلیتی ترقی و مالیاتی کارپوریشن کے ذریعے متعدد افراد کو مالی مدد ملی، جس کے باعث وہ اپنا کام شروع کرنے اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل ہوئے۔

سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہا ہے کہ ہندوستان کی تاریخ کی کتابوں میں جنہیں غیر ملکی حملہ آور اور لٹیرے بتایا گیا ہے، وہ دراصل سب ہندوستانی لٹیرے تھے۔ اس فہرست میں محمود غزنوی بھی شامل ہے۔ سابق نائب صدر جمہوریہ کے اس بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت حملہ شروع کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے کو تاریخی اور تبدیلی لانے والا قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ملک کی معیشت کو نئی سمت دے گا، منڈیوں کا دائرہ وسیع کرے گا اور لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

مہاراشٹرمیں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی موت کے بعد نائب وزیراعلیٰ عہدے سے متعلق قیاس آرائی کی جا رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجیت پوارکی اہلیہ سنیترا پوارکوکل این سی پی قانون سازپارٹی کا لیڈرمنتخب کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد وہ نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے سکتی ہیں۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے آنندپور علاقے میں پیش آنے والے خوفناک آتشزدگی کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے، جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اس دلخراش سانحے پر وزیر اعظم مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ملک نے جمعہ کے روز راشٹر پتا مہاتما گاندھی کی 78ویں برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں واقع گاندھی اسمرتی میں منعقدہ پرارتھنا سبھا میں شرکت کی اور باپو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی زندگی آج بھی لاکھوں انسانوں کے لیے امید، حوصلے اور اخلاقی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

جامع مسجد ابوبکر صدیق، جوگابائی، نئی دہلی میں خطبہ جمعہ کے دوران مولانا محمد رحمانی مدنی نے ماہ شعبان میں انجام دی جانے والی بدعات وخرافات اوربدعات کی برائیوں اورقباحتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خالص اسلام کی طرف رجوع کرنے اور برائیوں سے محفوظ رہنے کی اپیل کی۔

ماگھ میلے کے دوران سنگم نگری پریاگ راج میں اس وقت مذہب، سیاست اور سماجی خدمت کا منفرد سنگم دیکھنے کو ملا، جب مرکزی حکومت کے ایم ایس ایم ای کے وزیر جیتن رام مانجھی نے یہاں پہنچ کر دھرم سمراٹ سوامی کرپاتری مہاراج کے مہانرمان مہوتسو میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سنتوں کا آشیرواد حاصل کیا۔

اجیت پوار کی موت کے بعد مہاراشٹر کی سیاست ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ سنیترہ پوار کو نائب وزیراعلیٰ بنانے کی قیاس آرائیاں اس بات کا اشارہ ہیں کہ این سی پی اور ریاستی حکومت جلد کوئی بڑا سیاسی فیصلہ کرنے جا رہی ہیں۔ اب سب کی نظریں آج ہونے والی این سی پی کی میٹنگ اور وزیراعلیٰ کے حتمی اعلان پر مرکوز ہیں۔

چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے کسٹارام علاقے میں سرگرم چار ماؤ وادی کیڈروں نے تشدد کا راستہ ترک کرتے ہوئے خود سپردگی اختیار کر لی ہے۔ ان ماؤ وادیوں پر مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔