Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

نیم کرولی بابا پر پہلی فیچر فلم ‘ہنومان انش’ بنائی گئی ہے، یہ جون 2026 میں ریلیز ہوگی۔ اس کا پوسٹر کینچی دھام اور وِرنداون میں موجود نیم کرولی بابا کی سمادھی پر انکشاف کیا گیا۔

دہلی کے بھارت منڈپم میں جاری ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ میں کچھ یوتھ کانگریس کارکنوں نے احتجاج کیا، جس میں الزام ہے کہ نرسِمہ یادو نے مظاہرے کے دوران کپڑے اتار کراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

نئے آئی ٹی قواعد 3(3) کے تحت مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ آڈیو اور ویڈیو مواد پر نمایاں لیبل اور منفرد میٹا ڈیٹا لگانا لازمی ہوگا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہر تین ماہ بعد صارفین کو انتباہ جاری کرنا ہوگا اور غیر قانونی اے آئی مواد کو روکنے کے لیے خودکار ٹولز اپنانا بھی ضروری ہوگا۔

چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے اُرلا پیٹرول پمپ پر سگریٹ پینے کے معاملے پر ہونے والی بحث کے بعد ایک نوجوان نے غصے میں آکر پیٹرول نوزل کو آگ لگا دی۔ ملازم کی حاضر دماغی کی بدولت آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا، جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے زرعی شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات اور کمزور ہوتی سپلائی چین کے دور میں ٹیکنالوجی ہی مستقبل کی اصل کلید ہے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا نے مغل حکمراں بابر یا بابری مسجد کے نام پر ملک میں کسی بھی مسجد یا مذہبی ڈھانچے کی تعمیر پر پابندی عائد کرنے سے متعلق دائر عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ اس نوعیت کی عرضی عدالتی مداخلت کے دائرہ کار میں نہیں آتی، جس کے بعد عرضی گزار نے اپنی عرضی واپس لے لی۔

کانگریس سے وابستہ کارکنان کا مؤقف ہے کہ ان کا احتجاج مجوزہ انڈو۔یو ایس ٹریڈ ڈیل کے خلاف تھا، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ معاہدہ ملکی اقتصادی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومت بین الاقوامی تجارتی معاہدوں میں مقامی صنعتوں اور نوجوانوں کے مفادات کو نظرانداز کر رہی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی جمعہ کے روز اتر پردیش کے شہر سلطان پور کی ڈسٹرکٹ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے متعلق مبینہ بیان پر دائر ہتک عزت مقدمے میں اپنا بیان درج کرایا۔

اروناچل پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست کی قدیم قبائلی روایات اور قدرتی وسائل نہ صرف خطے بلکہ پورے ملک کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریاست ترقی کے سفر میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی

دارالحکومت دہلی کے اتم نگر ایسٹ میٹرو اسٹیشن پر جمعہ کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 17 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر میٹرو ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ واقعے کے بعد اسٹیشن پر سنسنی پھیل گئی جبکہ کچھ وقت کے لیے میٹرو خدمات بھی متاثر رہیں۔