Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ آپ کے ملک کی ہوا ہی ٹھیک نہیں ہے۔

ہر سال بجٹ پیش کیا جاتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بجٹ کی شروعات کب اور کیوں ہوئی؟ انگریزوں کے دور سے لے کر آج کے ڈیجیٹل بجٹ تک، بھارت کے بجٹ نے اقتدار، پالیسی اور عام آدمی کی زندگی پر کس طرح اثر ڈالا ہے۔

جب وزیر خزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنا 9واں بجٹ پیش کرنے پہنچیں، تو اعداد و شمار کے بجائے زیادہ بحث ان کی ساڑی پر ہوئی۔ معروف ’کانجیورم‘ ساڑی پہننا، جو لال بہی کھاتوں کے ساتھ مشہور ہے، محض اتفاق نہیں بلکہ ایک گہرا سیاسی داؤ ںسمجھا جا رہا ہے۔

حکومت نے کمرشیل ایل پی جی سلینڈرکی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اس کے بعد دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی سمیت بڑے شہروں میں 19 کلو والے سلینڈر کی نئی قیمتیں نافذ ہوگئی ہیں۔

سنیترا پوار نے ہفتہ کے روز ممبئی کے لوک بھون میں مہاراشٹر کی نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ ریاست کے گورنر آچاریہ دیوورت نے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجودگی میں انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

ایس ڈی پی او کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں مزید بہتر علاج کے لیے تملک منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی پانچ زخمیوں کا علاج ہلدیہ سب ڈویژنل اسپتال میں جاری ہے۔

سنیترا پوار کو پائیدار ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور دیہی بااختیاری کے میدان میں نمایاں خدمات کے لیے جانا جاتا ہے۔ راجیہ سبھا کی رکن کی حیثیت سے انہوں نے متعدد ایسی پہل کی ہے جو دیرپا ترقی کو فروغ دیتی ہیں۔ ان کی یہ شبیہ اب ریاستی سطح پر بھی مؤثر کردار ادا کرنے کی امید جگا رہی ہے۔

وندے ماترم کے مسئلے پر امت شاہ کا یہ سخت بیان نہ صرف ترنمول کانگریس کے لیے ایک بڑا سیاسی چیلنج بن گیا ہے بلکہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کی سیاست میں نئے تصادم اور انتخابی گہما گہمی کا اشارہ بھی ہے۔ 2026 کے انتخابات کے قریب آتے ہی ریاست میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایودھیا میں 12 سال کی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی آبروریزی معاملے میں بری کئے گئے سماجوادی پارٹی لیڈرمعید خان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دراصل، اسپیشل کورٹ POCSO  کے فیصلے کو یوپی حکومت الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج دینے کی تیاری کررہی ہے۔

ملک کے 1.1 کروڑ سے زیادہ مرکزی سرکاری ملازمین اور پنشنرز اتوار کو پیش ہونے والے مرکزی بجٹ 2026-27 سے آٹھویں پے کمیشن کے حوالے سے کسی بڑے اشارے کے منتظر ہیں۔ سب کی نظریں وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن کے بجٹ خطاب پر مرکوز ہوں گی کہ آیا تنخواہ اور پنشن بڑھانے کے عمل کو تیز کیا جائے گا یا نہیں۔