Bharat Express

علاقائی

بتایا جا رہا ہے کہ تینوں نوجوان دیر رات پٹنہ سے دیوگھر جا رہے تھے۔ اسی دوران انڈیڈیہ گاؤں کے قریب کار چلاتے ہوئے ایک نوجوان سو گیا۔ جس کے باعث تیز رفتار کار سڑک کنارے رکھی اینٹ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

لوک سبھا انتخابات میں لوگوں کی محبت اور حمایت کی وجہ سے پون سنگھ جوش و خروش سے بھرے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی بھوجپوری اسٹار نے اپنے سیاسی کیریئر کے حوالے سے بڑا منصوبہ بنایا ہے۔

سابق ایم ایل اے نے کہا کہ میں میڈیا کے سامنے اس لیے آیا ہوں کیونکہ مجھ پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ میں پارٹی سے درخواست کروں گا کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

عالمگیر عالم کو ای ڈی نے 15 مئی کی شام کو ٹینڈر کمیشن گھوٹالے میں گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے، ای ڈی نے 6-7 مئی کو ان کے پی ایس سنجیو لال اور گھریلو ملازم جہانگیر عالم اور کئی دوسرے لوگوں کے احاطے پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران 37 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی تھی۔

پارلیمانی الیکشن میں سماجوادی پارٹی نے اب تک کی سب سے بہتر کارکردگی پیش کی ہے۔ اس سے پُرجوش سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اوریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنان میں جوش بھرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا اگلا ہدف 2027 میں یوپی اسمبلی الیکشن میں بنانے کا رہے گا۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہرگارنٹی کھوکھلی نکلتی ہے۔

 ہریانہ میں اسی سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے متعلق بھوپیندر سنگھ ہڈا نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں کانگریس کو کامیابی ملے گی۔

اکھلیش یادو قنوج لوک سبھا سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں، اس لئے اب انہوں نے کرہل اسمبلی حلقہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اب قنوج لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے ملک کے سبھی طبقوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہت تنوع ہے۔ انہوں نے اس دوران اسلام اورعیسائی مذہب کا ذکرکیا۔

آر ایس ایس چیف نے کہا کہ بدامنی یا تو بھڑکائی گئی تھی یا اکسائی گئی تھی لیکن منی پور جل رہا ہے اور لوگ اس کی گرمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال مئی میں منی پور میں میتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا تھا۔