Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے جمعہ کے روز عام آدمی پارٹی (AAP) چھوڑنے والے ارکانِ پارلیمنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی  ہمیشہ سے پنجاب مخالف رہی ہے اور ریاست کے لوگ غداروں کو سبق سکھائیں گے۔

چھتیس گڑھ کے کوردھا میں ایک شوہر اپنی کینسر سے متاثرہ بیوی کو موٹر سائیکل پر لٹا کر کلیکٹریٹ پہنچا، علاج کے لیے مدد کی اپیل کی مگر خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔

اتر پردیش کے ضلع بلیا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایمبولینس کو پٹرول نہ ملنے کے باعث ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ متوفی کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

رتنا دیبناتھ نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے انصاف کی لڑائی کا ذکر کیا، جس پر وزیر اعظم نے ان کی ہمت کی تعریف کی۔ ان کے مطابق ”وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ میں بہت بہادری کے ساتھ لڑ رہی ہوں۔ جب میں نے انہیں بتایا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے انصاف چاہتی ہوں اور اس کا نام اور تصویر دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہوں، تو انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر میرا حوصلہ بڑھایا“۔

وزیر اعظم نریندر مودی جولائی میں آسٹریلیا کے دورے پر جا سکتے ہیں۔ یہ سفر ان کے وسیع علاقائی دورے کا حصہ ہوگا، جس کے تحت وہ پہلے انڈونیشیا اور پھر نیوزی لینڈ بھی جائیں گے۔

ٹی سی ایس ناسک واقعہ سے متعلق ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے۔ پی۔ سی۔ آر) مہاراشٹر نے ممبئی پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرکےاپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کی۔

بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین نے راگھو چڈھا، سندیپ پاٹھک اور اشوک متل سمیت دیگر لیڈروں کا خیرمقدم کیا اور انہیں مٹھائی کھلا کر پارٹی میں شامل کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر سینئر قائدین بھی موجود تھے اور انہوں نے نئے شامل ہونے والے اراکین کو مبارکباد دی۔

ای ڈی نے غیر ملکی ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بھارت میں مبینہ غیر قانونی فنڈنگ کے ایک بڑے معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی 18 اور 19 اپریل کو کی گئی، جس کے تحت مختلف ریاستوں میں واقع 6 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل اہم سیاسی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی، کیرلم میں کانگریس اور تمل ناڈو میں ایم کے اسٹالن کامیابی حاصل کریں گے۔

عام آدمی پارٹی (AAP) کو جمعہ کے روز بڑا جھٹکا دیتے ہوئے راجیہ سبھا  کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے سندیپ پاٹھک اور اشوک مِتّل سمیت کئی ارکان کے ساتھ پارٹی چھوڑنے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔