Bharat Express DD Free Dish

Nobel Prize 2024 Medicine : امریکی سائنسدانوں کو شعبہ طب کے نوبل انعام سے کیا گیا سرفراز

اس سال کا ایوارڈ 1901 کے بعد سے فزیالوجی یا طب میں دیا جانے والا 115 واں نوبل انعام ہے۔ 229 فاتحین میں سے صرف 13 خواتین ہیں۔

امریکی سائنسدانوں کو طب کا نوبل انعام ملا۔ (تصویر ایکس)

وکٹر ایمبروز اور گیری رووکون کو مشترکہ طور پر 2024 کے نوبل انعام برائے فزیالوجی سے سرفراز کیا گیا ہے ۔ کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں نوبل اکیڈمی نے پیر (7 اکتوبر 2024) کو اس کا اعلان کیا۔

اس سال کا ایوارڈ 1901 کے بعد سے فزیالوجی یا طب میں دیا جانے والا 115 واں نوبل انعام ہے۔ 229 فاتحین میں سے صرف 13 خواتین ہیں۔ طبیعیات کے 2024 کے نوبل انعام کا اعلان منگل کو کیا جائے گا، اس کے بعد کیمسٹری کا انعام بدھ کو دیا جائے گا۔

ان سائنسدانوں کو یہ ایوارڈ کیوں دیا گیا؟

ایک سرکاری بیان کے مطابق سائنسدانوں کو یہ ایوارڈ ایک ایسے بنیادی اصول کی دریافت پر دیا گیا جو جین کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ وکٹر ایمبروز اور گیری رووکون اس بات میں دلچسپی رکھتے تھے کہ سیل کی مختلف اقسام کیسے تیار ہوتی ہیں۔ ان دونوں سائنسدانوں  نے مائیکرو آر این اے دریافت کیا، جو کہ چھوٹے آر این اے مالیکیولز کی ایک نئی قسم  ہے جو جین ریگولیشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read