Bharat Express

Nobel Prize

وزیر اعظم  نریندر مودی نے آسٹریا کے کاروباری شراکت داروں سے کہا کہ وہ ہندوستان میں تیزی سے سامنے آنے والے مواقع کو دیکھیں، کیونکہ یہ ملک اگلے چند سالوں میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے۔

فیس بک سے لیکر ایکس تک ہر جگہ یہ افواہ پھیلنے لگی کہ پروفیسر امرتیہ سین کا انتقال ہوگیا ہے۔ البتہ اس خبر کےوا ئرل ہوتے ہی امرتیہ سین کی بیٹی نندنا سین نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں اس خبرکی تردید کرتے ہوئے  اسے افواہ بتایا اور لکھا کہ  دوستو، آپ کی تشویش کا شکریہ لیکن یہ فرضی خبر ہے۔بابا بالکل ٹھیک ہیں۔

کیمسٹری کا نوبل انعام اس ہفتے دیا جانے والا تیسرا ایوارڈ ہے۔ منگل کے روز، فرانس کے پیئر اگوسٹینی، ہنگری-آسٹریا کے فرینک کراؤز اور فرانکو-سویڈن کے این ایل ہولیئر نے فزکس کا نوبل انعام جیتا۔

ایوارڈز میں 11 ملین سویڈش کرونر (ایک ملین امریکی ڈالر کا نقد انعام ہے۔ فنڈز ایوارڈ کے بانی اور سویڈش موجد الفریڈ نوبل کی طرف سے چھوڑی گئی وصیت سے حاصل ہوتے ہیں۔ ان کا انتقال 1896 میں ہوا تھا- اگر ہم گزشتہ سال پر نظر ڈالیں تو 2022 کا نوبل انعام فزیالوجی یا میڈیسن سویڈش ماہر جینیات سوانتے پابو کو دیا گیا تھا۔