Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

یہ اسکیم چار زمروں میں تقسیم کی گئی ہے تاکہ مختلف سطح کے کاروباری افراد کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ان میں شیشو کے تحت پچاس ہزار تک کے قرضوں کی فراہمی، کشور کے تحت پچاس ہزار سے زیادہ اور زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ روپے تک قرضوں کو کور کرنا، ترون کے تحت 5 لاکھ روپے سے زیادہ اور زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے تک کے قرضوں کو کور کرنا، ترون پلس کے تحت 10 لاکھ روپے سے زیادہ اور زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جاتے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس ریلی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی، جس میں جلسہ گاہ لوگوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی نظر آ رہی تھی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ان کی آمد سے پہلے ہی بڑی تعداد میں جمع ہو چکے تھے اور پورا میدان نعروں اور جوش سے گونج رہا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بیر بھوم کے عوام کا جوش اس بات کا ثبوت ہے کہ بنگال کا مزاج کس سمت میں جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں انتخابی مہم کے دوران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے اور 4 مئی کے بعد بنگال ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

کیرلا اسمبلی الیکشن میں اس بارمقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ ریاست میں کل 883 امیدوارمیدان میں ہیں، یعنی ہرسیٹ پراوسطاً 6 سے 7 امیدواراپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ الیکشن میں مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ حالانکہ کئی سیٹوں پرصورتحال کافی مشکل ہوگئی ہے۔ کیونکہ باغی اورآزاد امیدوار بھی بڑی تعداد میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے کئی انتخابی حلقوں میں مقابلہ کافی سخت ہوگیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس نندگنج تھانہ علاقے کے نیسارے گاؤں کے قریب پہنچی۔ صبح تقریباً 11 بجے کے قریب اچانک ڈرائیور کا بس پر کنٹرول ختم ہو گیا، جس کے نتیجے میں بس تیز رفتاری کے ساتھ ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس یکے بعد دیگرے تین بار الٹتی ہوئی سڑک پر گر گئی۔ اس دوران بس میں سوار مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی اور ہر طرف افراتفری کا عالم ہو گیا۔

یوپی ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل نے جمعرات، 9 اپریل 2026 کو عدالت میں رپورٹ پیش کی۔ کونسل نے بتایا کہ بازار کی 44 عمارتوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ان 44 عمارتوں میں صرف شوروم اور تجارتی کمپلیکس ہی نہیں بلکہ 6 اسکول، 6 اسپتال اور 3 بینک بھی چل رہے تھے۔

نوجوت کورسدھو نے کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر نوجوت  سنگھ سدھو کو روپے کے عوض وزیر اعلی بنانے کے وعدے کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد نوجوت سنگھ سدھو بھی کانگریس میں شامل نہیں ہیں۔

مہاراشٹرکی نائب وزیراعلیٰ سنیترا پواراور روہت پوار سے بات چیت کے بعد ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال نے کانگریس کے سینئرلیڈرسے تبادلہ خیال کیا ہے۔ صدرکے طورپران کے پاس امیدوار کا نام واپس لینے کا اختیار ہے۔

آج کا دن اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ انتخابات 2026 کے سیاسی توازن کا فیصلہ کریں گے۔ آسام میں بی جے پی ترقی اور غیر قانونی ہجرت سے پاک ریاست کے وعدے کے ساتھ میدان میں ہے، کیرالہ میں وسائل کے درست استعمال اور نئے صنعتی دور کی بات کی جا رہی ہے، اور پڈوچیری میں عوام 'فل اسٹیٹ ہڈ' اور ترقی کے وژن پر اپنا فیصلہ دے رہی ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران مرشد آباد کے کنڈی میں کانگریس امیدوار ادھیر رنجن چودھری کے قافلے پر تیز رفتار ٹرک نے حملہ کیا۔ چودھری جیبنتی اور ہاٹپارہ کے درمیان اسٹیٹ ہائی وے 11 پرہونے والے حادثے میں بال بال بچ گئے۔