پیما کھانڈو تیسری بار بنے اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ، اس طرح شروع ہوا سیاسی سفر
پیما کھانڈوایک بار پھراروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ بی جے پی لیجسلیچرپارٹی میٹنگ میں ان کے نام کومنظوری دی گئی ہے۔ اس اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے ریاست کی 60 میں سے 46 سیٹوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔ پیما کھانڈوبلامقابلہ ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ بی جے پی 60 رکنی ریاستی اسمبلی میں 46 سیٹیں جیت کر مسلسل تیسری باراقتدارمیں واپس آئی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 10 اسمبلی سیٹوں پربلامقابلہ کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میں سبکدوش ہونے والے وزیراعلی پیما کھانڈو بھی بلا مقابلہ جیت گئے۔ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے 41 سیٹیں جیتی تھیں۔ اروناچل پردیش میں لیجسلیچر پارٹی لیڈرکے انتخاب کے لیے بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر روی شنکرپرساد اورپارٹی جنرل سکریٹری ترون چُگ کومرکزی مبصر (سینٹرل آبزرور) مقرر کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔