Bharat Express

Haryana Assembly Election 2024: ہریانہ اسمبلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ الائنس کرے گی کانگریس؟ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے خود کردیا واضح

 ہریانہ میں اسی سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے متعلق بھوپیندر سنگھ ہڈا نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں کانگریس کو کامیابی ملے گی۔

ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا۔ (فائل فوٹو)

Haryana Election 2024: لوک سبھا الیکشن کے نتائج کے بعد بی جے پی، کانگریس، آئی این ایل ڈی، جے جے پی اورعام آدمی پارٹی اسمبلی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔ کانگریس لوک سبھا نتائج سے پُرجوش ہے۔ اس درمیان ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس کے سینئر لیڈر بھوپیندرسنگھ ہڈا نے دعویٰ کیا کہ اس بار کانگریس کی حکومت بنے گی۔

 سابق وزیراعلیٰ بھوپیندرسنگھ ہڈا نے نیوزایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہا، ”لوک سبھا الیکشن میں لوگوں نے جو فیصلہ کیا ہے، 36 برادری کی حمایت ملی ہے۔ کانگریس کے ووٹ میں بھی 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ بی جے پی گھٹی ہے۔ یہ ایک واضح اشارہ ہے کہ ہریانہ میں 36 برادری نے من بنا لیا ہے کہ آنے والی حکومت کانگریس کی ہوگی۔”

Also Read