Bharat Express

علاقائی

این سی ایل ٹی اور عدالتی معاملات میں ملوث بلڈروں کے پاس تقریباً 21 ہزار کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔ پہلے مرحلے میں اتھارٹی نے 8 ہزار کروڑ روپے کے واجبات کے لئے بلڈروں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

NEET-UG پیپر لیک معاملے میں بہار، یوپی اور مہاراشٹر سے کئی ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر پولس اور اے ٹی ایس نے اتوار کو NEET-UG پیپر لیک معاملے میں دو اساتذہ سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ ان تمام ملزمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عرضی پرجسٹس منوج مشرا کی بینچ سماعت کررہی ہے۔ کیجریوال کو نچلی عدالت سے ضمانت مل گئی تھی۔ اس پرہائی کورٹ نے روک لگا دی۔ کیجریوال نے ہائی کورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔

ہندو شیو بھوانی سینا نے ایک پوسٹر لگا کر اس پر لکھا ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی لو جہاد کو فروغ دینے والی ہے۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم، جو اے جی ایم میں اڈانی کے شیئر ہولڈرزسے خطاب کررہے تھے، نے کہا کہ سال 2024 اڈانی انٹر پرائززکے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اڈانی انٹرپرائززاس سال اپنی لسٹنگ کی 30 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

ہندوستان کی جمہوریت پرجوکالا دھبہ لگا تھا، کل اس کے 50 سال ہو رہے ہیں۔ ہندوستان کی نئی نسل اس بات کو کبھی نہیں بھولے گی کہ ہندوستان کے آئین کو پوری طرح مسترد کردیا گیا تھا۔

پولیس نے لاتور کے تین اساتذہ سمیت چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر مہاراشٹر اے ٹی ایس کی شکایت پر درج کی گئی ہے جس میں اے ٹی ایس نے ان دو اساتذہ کو بھی ملزم بنایا ہے جن سے اتوار کو پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

پیر کو دہلی شراب گھوٹالہ کیس کے ملزم دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے جلد رہائی کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا جائے گا۔ کیجریوال نے اپنی رہائی پر عبوری روک لگانے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ مانسون اگلے تین سے چار دنوں میں گجرات کے باقی حصوں، مدھیہ پردیش کے باقی حصوں، چھتیس گڑھ کے باقی حصوں، مغربی بنگال کے باقی علاقوں، بہار کے باقی علاقوں اور جھارکھنڈ کے باقی حصوں کا احاطہ کرے گا۔

اس ماہ 4 جون کو ہوئے لوک سبھا انتخابات میں، ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں - سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی، نشاد پارٹی، اپنا دل سونے لال کے نتائج توقعات کے برعکس تھے۔ بی جے پی، جس نے 75 سیٹوں پر مقابلہ کیا، صرف 33 جیت سکی۔