PM Vishwakarma Scheme: مغربی بنگال میں جلد شروع ہوگی پی ایم وشوکرما یوجنا، مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان مسلسل اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری
اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں 18 مختلف پیشوں سے وابستہ کاریگروں اور ہنرمندوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں بڑھئی، سنار، کمہار، درزی، موچی، لوہار اور دیگر روایتی پیشوں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ ان ہنرمند افراد کو وشوکرما کے طور پر باضابطہ شناخت دی جائے تاکہ وہ اسکیم کے تمام فوائد حاصل کر سکیں۔
قومی اردوکونسل نے نئی نسل کو ہندوستان کی مشترکہ تہذیب میں دارا شکوہ کے کردار سے کرایا روشناس، سکینۃ الاولیاء کے اردو ترجمہ کی رسم رونمائی
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیراہتمام انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں "دارا شکوہ اور ہندوستان کی مشترکہ قدریں" کے عنوان سے پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں بطورمہمان خصوصی اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس، نئی دہلی کے صدر رام بہادر رائے اور بطورمہمان اعزازی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے رجسٹرار پروفیسر ایس کے اشتیاق احمد نے شرکت کی۔
Twisha Sharma Case: ٹویشا شرما معاملے میں بڑی کارروائی، شوہر سمرتھ سنگھ کو بھیج دیا گیا سات دن کی ریمانڈ پر
پولیس کمشنر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ٹویشا کی لاش کا دوسرا پوسٹ مارٹم بھوپال کے ایمس میں ہی کیا جائے گا۔ ملزم سمرتھ سنگھ کو عدالت میں پیش کرکے پولیس سات دن کی ریمانڈ طلب کرے گی۔
Registrations Of Waqf Properties Rejected In Uttar Pradesh: اتر پردیش میں وقف جائیدادوں پر سختی، 31 ہزار سے زائد رجسٹریشن منسوخ، کئی قبرستان، درگاہیں اور مذہبی ادارے بحران کی زد میں
اتر پردیش میں وقف جائیدادوں کی ڈیجیٹل جانچ اور رجسٹریشن کے عمل کے دوران بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد حکومت اور وقف اداروں نے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ ریاست بھر میں اب تک 31 ہزار سے زیادہ وقف جائیدادوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جا چکی ہے، جس کے بعد کئی قدیم قبرستانوں، درگاہوں اور مذہبی اداروں کے مستقبل پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔
When will Azam Khan and Abdullah Azam be Released: سزا میں مزید 3 سال کا اضافہ، اب کب ہوگی اعظم خان اور عبداللہ اعظم کی رہائی؟
قید و بند کی صعبتیں برداشت کر رہے سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دو پین کارڈ معاملے میں رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اعظم خان کی سزا میں مزید تین سال کا اضافہ کر دیا ہے، جبکہ عبداللہ اعظم پر جرمانے کی رقم بڑھائی گئی ہے۔ جس سے جیل سے باہر آنے کا انتظار مزید بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
Azam Khan and Abdullah Azam Khan Jail Sentence Increased: اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو بڑا جھٹکا، دو پین کارڈ معاملے میں سزا بڑھ کر ہوئی 10 سال
رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے سیشن کورٹ نے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو دو پین کارڈ معاملے میں بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ان کی سزا سات سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی ہے۔
Warning! ACs Installed in Homes are Becoming ‘Time Bombs’: خبردار! گھروں میں لگے اے سی بن رہے ہیں ‘ٹائم بم’، نوئیڈا اور غازی آباد میں اچانک کیوں پھٹ رہے ہیں ایئر کنڈیشنر؟
دہلی-این سی آر کی شدید گرمی میں مسلسل چلنے والے ایئر کنڈیشنر اب بڑے حادثات کی وجہ بنتے جا رہے ہیں۔ نوئیڈا اور غازی آباد میں حالیہ اے سی دھماکوں کے واقعات نے ہائی رائز سوسائٹیوں میں رہنے والے لوگوں کی تشویش بڑھا دی ہے۔
Horrific Road Accident in Karnataka: کرناٹک میں بھیانک سڑک حادثہ، ٹرک کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک
انگلاگی گاؤں کے ایک بیمار شخص کو علاج کے لیے یادگیر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں داخل کرانے کے بعد خاندان کے پانچ افراد کروزر گاڑی کے ذریعے واپس اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ رات کے وقت جب وہ لڈلاپور گاؤں کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والے ٹرک سے ان کی گاڑی کی زوردار ٹکر ہوگئی۔
Delhi Weather Update: این سی آر میں موسم نے لی کروٹ، شدید گرمی سے وقتی راحت، ہیٹ ویو کا اثر رہے گا برقرار
آئی ایم ڈی کی جانب سے جاری لوکل ویدر رپورٹ اور پیش گوئی کے مطابق 23 مئی سے 28 مئی تک مسلسل ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔ محکمہ نے اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Tragic Road Accident in Barabanki: یوپی کے بارابنکی میں المناک سڑک حادثہ، تیز رفتار ڈمپر نے سوئے ہوئے خاندان کو روند ڈالا، 4 ہلاک
حادثے کے فوراً بعد گاؤں میں چیخ و پکار مچ گئی اور بڑی تعداد میں لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔





