Bharat Express DD Free Dish

Crime News: کانوڑیوں نے مظفر نگر میں بے قصور رکشہ ڈرائیور موہت کی لی جان ، بے رحمی سے پٹائی بنی موت کا سبب

موہت کو پولیس اور لوگوں نے بچایا اوراس کو  اسپتال لے گئے۔ موہت کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے فوری علاج شروع کر دیا۔ لیکن ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی اور  کل موہت کی موت ہوگی ۔

کانوڑیوں نے مظفر نگر میں بے قصور رکشہ ڈرائیور موہت کی لی جان ، بے رحمی سے پٹائی بنی موت کا سبب

ان دنوں کئی جگہوں پر کانوڑیوں کے غیر انسانی چہرے سامنے آرہے ہیں۔ یوپی کے مظفر نگر میں 6 دن پہلے کانوڑیوں کے ہاتھوں بری طرح رکشہ ڈرائیور موہت کو کافی بری سے  مارا پیٹا گیا تھا  ، رکشہ ڈرائیور موہت کی کل موت ہو گئی۔ ایک کانوڑیا کو رکشے نے ٹکر مار دی تھی۔ جس کے بعد کانوڑیوں نے اس کی اتنی پٹائی کی کہ اسے اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

آپ کو بتا دیں کہ رتن پوری کے رائے پور نانگلی گاؤں کا رہنے والا رکشہ ڈرائیور موہت دیر رات رکشہ لے کر کھٹولی کی طرف آ رہا تھا۔ گنگ نہر پل کے قریب ایک کانوڑیا یہ ساکن دہلی کو ایک رکشہ کی سائڈسے ٹکر ہو گئی تھی۔ جس کی وجہ سے کانوڑیا  گر گیا۔ ڈرائیور امیت ای رکشہ لے کر بھاگنے لگا۔ کانواڑ کھنڈت ہونے سے مشتعل ہو کر کانوڑیوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور سی ایچ سی کے قریب رکشہ ڈرائیور کو پکڑ کر بے رحمی سے پیٹا۔

موہت کو پولیس اور لوگوں نے بچایا اوراس کواسپتال لے گئے۔ موہت کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے فوری علاج شروع کر دیا۔ لیکن ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی اور  کل موہت کی موت ہوگی ۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read