Diesel-Laden Tanker Overturns in Washim: مہاراشٹر کے واشم میں ڈیزل سے بھرا ٹینکر پلٹا، 45 منٹ کے ریسکیو آپریشن کے بعد ڈرائیور کو بچایا گیا
پولیس نے سڑک سے ٹینکر ہٹوا کر ٹریفک کی آمد و رفت دوبارہ بحال کر دی ہے۔ فی الحال ڈرائیور اور ٹینکر مالک کے بارے میں کوئی سرکاری معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
Janjati Sanskritik Samagam: دہلی میں آج عظیم قبائلی ثقافتی اجتماع، وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے شرکت
ثقافتی تقریب قبائلی رہنما برسا منڈا کی 150 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔ اس بڑے ثقافتی اجتماع میں ملک بھر کی 550 سے زائد قبائلی برادریوں سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
Rajya Sabha MP Raghav Chadha News: عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے راگھو چڈھا کو ملی بڑی ذمہ داری، راجیہ سبھا کی اہم کمیٹی کے چیئرمین مقرر
راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت کے بعد ایک بڑی پارلیمانی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ سابق عام آدمی پارٹی لیڈر اور راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا کو راجیہ سبھا کی عرضی کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری 20 مئی 2026 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔
APCR Expresses Condolence: خواجہ معز الدین ہٹ اینڈ رن حادثے میں جاں بحق، سینئر ایڈووکیٹ کے المناک انتقال پر اے پی سی آر کا اظہار تعزیت
اے پی سی آر سے وابستہ سینئر ایڈووکیٹ خواجہ معز الدین نامپلی / مساب ٹینک علاقے میں ایک مبینہ ہٹ اینڈ رن حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ان کے اچانک انتقال پراے پی سی آر کے ذمہ داران نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
Ram Mohan Naidu Meets PM Modi With Family: وزیر اعظم مودی سے ملاقات پر جذباتی ہوگئے رام موہن نائیڈو، کہا- یہ خاندان کے لیے ایک جذباتی اور یادگار لمحہ
رام موہن نائیڈو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران ماحول انتہائی خوشگوار، پُرخلوص اور اپنائیت سے بھرپور تھا۔ ان کے مطابق وزیر اعظم کی شخصیت نہ صرف سیاسی طور پر مؤثر ہے بلکہ وہ اپنے برتاؤ اور طرزِ گفتگو سے لوگوں کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔
Message From NCMEI’s Officiating Chairman Prof Shahid Akhtar To The Youth Of Mewat: میوات کے نوجوانوں کو این سی ایم ای آئی کے کارگزار چیئرمین پروفیسر شاہد اختر کا پیغام: تعلیم ہی قومی تعمیر کی بنیاد ہے، اقلیتی تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانے کی جانب بڑا اقدام
قومی اقلیتی تعلیمی کمیشن کے قائم مقام چیئرمین نے نوح میں منعقدہ مکالماتی پروگرام میں نوجوانوں سے اپیل کی، افسران کو ہدایات جاری کیں – ڈی ایم آفس میں جائزہ اجلاس منعقد
اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ میں راہل گاندھی نے کی شرکت، اقلیتی طبقہ کے لیڈران کو کانگریس کے سابق صدرکی بڑی ہدایت
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ کے دوران ملک بھر کے اقلیتی لیڈروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے دن جلد ختم ہونے والے ہیں۔ ملک میں جو معاشی بحران آنے والا ہے، وہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے گھٹنے ٹیک دے گا۔
Patiala Robbery Gang Arrested: پٹیالہ پولیس کی بڑی کارروائی، لوٹ مار میں ملوث پانچ رکنی گینگ گرفتار، اسلحہ برآمد
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں جسپریت سنگھ عرف بلا، بھوپندر سنگھ عرف راجو، بلجندر سنگھ عرف سنی، جگروپ سنگھ عرف بلا اور سکھ چین سنگھ عرف سکھی شامل ہیں۔ پولیس نے 22 مئی کو تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے تین روزہ پولیس ریمانڈ حاصل کر لیا ہے تاکہ ان سے مزید وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی جا سکیں۔
Skyrocketing Gold-Silver Prices Hit a Halt: سونے اور چاندی کی آسمان چھوتی قیمتوں پر لگا بریک! آج صبح بڑی گراوٹ، جانیے اپنے شہر کے تازہ دام
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے درمیان بھارتی سررافہ بازار سے راحت بھری خبر سامنے آئی ہے۔ ہفتہ کی صبح دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی۔ جانئے ماہرین کے مطابق اس اچانک آئی مندی کی اصل وجہ کیا ہے۔
Eid-ul-Adha 2026: عیدالاضحیٰ پرتعطیل سے متعلق بی جے پی حکومت کا بڑا فیصلہ، وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے جاری کردیا نیا فرمان
مغربی بنگال میں اقتدارکی تبدیلی کے بعد پہلی بارعیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت نے 26 اور27 مئی کی چھٹیوں کومنسوخ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اوراب صرف 28 مئی کوہی عام تعطیل ہوگی۔





