Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ڈومریاگنج کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے اسدالدین اویسی کی للکار پر سخت پلٹ وارکیا ہے۔ انہوں نے اسدالدین اویسی سے متعلق کہا کہ انہوں نے مہاراجہ سہیل دیو سے منسلک سرزمین پر ایک حملہ آور کی تعریف کرکے اپنی انتخابی مہم شروع کی ہے۔ یہ خوشنودی کی سیاست ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم اورنفرت پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ(پی ایم این آر ایف) سے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثے میں جان گنوانے والے ہر فرد کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی،

سالار غازی درگاہ کے تنازع کے معاملے پر اسدالدین اویسی نے کہا کہ سب ختم ہو گئے لیکن سالار غازی کی درگاہ آج بھی قائم ہے۔ اسدالدین اویسی اتر پردیش کے بہرائچ پہنچے ہوئے تھے۔ جہاں انہوں نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے عوام میں بگل پھونک دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے 12 سالہ کامیاب اور عوامی اعتماد سے بھرپور دورِ حکومت کی تکمیل کے موقع پر جام نگر ضلع ہوم گارڈز فیملی کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ اور سبز انقلاب کی سمت میں قابلِ ستائش اقدام کیا گیا ہے۔

مورینا میں اودے پور انٹر سٹی ایکسپریس میں آگ کی افواہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ مسافر ٹریک پر اتر گئے اور پاتالکوٹ ایکسپریس کی زد میں آ کر کئی لوگوں کی موت ہو گئی۔

امبیڈکر نگر میں پریس کانفرنس کے دوران اوم پرکاش راج بھر فل ایکشن میں نظر آئے۔ اس دوران وہ اپنی زبان کی حدیں بھی پار کر گئے۔ انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر شوکت علی کو ان پڑھ بتانے کے ساتھ گالیاں دینا شروع کر دیں۔ اب ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نیتن گڈکری نے 100 فیصد ایتھنول (E100) ایندھن کے استعمال کو قانونی منظوری دے دی ہے۔ اب بھارت میں ٹویوٹا، سوزوکی اور ہنڈائی جیسی کمپنیاں جلد ہی فلیکس فیول والی گاڑیاں لانچ کریں گی۔

شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے بی جے پی کے مبینہ ‘آپریشن ٹائیگر’ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خوفناک دھمکی دی ہے۔ راوت نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی وہ بی جے پی لیڈرؤں کا گھر سے نکلنا مشکل بنا دیں گے۔ وہیں ادھو ٹھاکرے نے ماتوشری میں تمام ارکانِ پارلیمنٹ کی ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔

ان خبروں کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ "آپریشن ٹائیگر" کے تحت بعض اراکین حکمراں شیوسینا کا رخ کر سکتے ہیں۔ اسی تناظر میں اتوار کامیٹنگ انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔خاص طور پر رکن پارلیمنٹ سنجے عرف بندو جادھو کی سرگرمیوں پر سب کی نظریں مرکوز ہیں،

اس خوفناک حادثے کے بعد مصروف جبل پور-منڈلا ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت کچھ وقت کے لیے متاثر رہی، کیونکہ بڑی تعداد میں لوگ جائے حادثہ پر جمع ہو گئے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے تباہ شدہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کردیا۔