Bharat Express

علاقائی

 بی جے پی ہائی کمان اس وقت جے پی نڈا کی جگہ پارٹی کواب نئے صدرکی تلاش میں مصروف ہے۔ اس سے متعلق پارٹی میں لمبے وقت سے غوروخوض جاری ہے۔

وزیراعلیٰ نے عوام سے خراب موسم کے دوران مکمل احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ خراب موسم کی صورت میں اپنے آپ کو آسمانی بجلی سے بچانے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ تجاویز پر عمل کریں۔ گھر پر رہیں اور خراب موسم میں محفوظ رہیں۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور کار میں سوار پانچ افراد کی المناک موت ہو گئی۔ سڑک حادثے کے بعد علی گڑھ-پلوال روڈ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر انوپم کشیپ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس آر ایف، پولیس فورس اور ریسکیو ٹیم کی ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بادل پھٹنے سے متاثرہ علاقے سے 19 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

دہلی میں آج بھی بارش کی پیش قیاسی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔ اس کے علاوہ 5 اگست تک بارش کا امکان ہے۔

دہلی-این سی آر میں بدھ کی شام سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا ۔ شام کو دفتر سے گھر جانے والوں کو شدید ٹریفک جام اور پانی بھر جانے کا سامنا کرنا پڑا۔

لوک سبھا میں وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ پر بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، 'میری صرف درخواست ہے کہ تمام ریاستی حکومتوں کو ابتدائی وارننگ کے بعد احتیاطی کارروائی کرنی چاہیے۔

پرواسی لیگل سیل نامی ایک تنظیم نے دوہری شہریت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔ کہا گیا کہ موجودہ بھارتی قانون کے تحت اگر کسی کے پاس کسی دوسرے ملک کا پاسپورٹ ہے تو اس کی بھارتی شہریت خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔

شدید بارش کے دوران دہلی میں ایک کوچنگ سینٹر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے سے یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والے تین طالب علموں کی موت کے بعد بہار کی راجدھانی پٹنہ میں کئی کوچنگ سینٹروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے کیرالہ کے چیف منسٹر ڈسٹریس ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے