تمل ناڈو میں بڑا ٹرین حادثہ! مال گاڑی سے ٹکرائی باگمتی ایکسپریس، 5 بوگیاں پٹری سے اتریں
Tamil Nadu Train Accident: تمل ناڈو میں جمعہ (11 اکتوبر) کو ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا۔ یہ ٹرین حادثہ تمل ناڈو کے تروولور میں پیش آیا۔ معلومات کے مطابق بہار کے دربھنگہ جا رہی باگمتی ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ واقعے کے بعد جاری ہونے والی ویڈیو میں جائے حادثہ پر آگ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ابھی تک اس حادثے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ جائے وقوعہ پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
Tamil Nadu | A passenger train from Mysore to Darbhanga via Perambur collided with a goods train standing at Kavarappettai railway station near Thiruvallur. Railway officials have rushed to the spot of the accident: Tiruvallur Police
More details awaited.
— ANI (@ANI) October 11, 2024
یہ بھی پڑھیں- Jammu Kashmir News: عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کا پیش کیا دعویٰ، بتایا کب ہوگی حلف برداری
معلومات کے مطابق، ٹرین نمبر 12578 میسور-دربھنگا ایکسپریس کے دو ڈبے تمل ناڈو کے تروولور میں رات 8.40 بجے ایک مال ٹرین سے ٹکرا گئے۔ اس سے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

