Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ہندو مہاسبھا کے اتر پردیش کے صدر رشی کمار نے بتایا کہ وارانسی سے ہمانگی ساکھی الیکشن لڑنا چاہتی ہیں اور وہ بابا وشوناتھ کی عقیدت مند بھی ہیں۔

بی جے پی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت پرالیکشن افسران کا ایک فلائننگ اسکواڈ میٹنگ کرنے والی جگہ پرپہنچے تھے۔ فلائننگ اسکواڈ کے پہنچتے ہی بہت سے ملازمین اس جگہ سے بھاگ گئے۔

دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے امام مولانا سیداحمد بخاری، فتح پوری مسجد کے امام مفتی مکرم احمد، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، امارت شرعیہ بہار وجھارکھنڈ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند نے منگل (9 اپریل) کو کہا کہ شوال کا چاند نظرنہیں آیا ہے، اس لئے عیدالفطر 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

کانگریس کے سینئر لیڈراور سابق مرکزی وزیر ویرپا موئلی چکّبلّا پور سے لوک سبھا کا الیکشن لڑنا چاہتے تھے، لیکن اچانک ریٹائر منٹ کے اعلان سے سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

جھارکھنڈ کے برکا گاؤں کے کانگریس ایم ایل اے امبا پرساد ایک بار پھر منگل 9 اپریل کو ای ڈی کے رانچی دفتر میں حاضر ہوئے۔ دوپہر تقریباً 3 بجے امبا پرساد ای ڈی کے رانچی کے دفتر پہنچے، جس کے بعد ان سے پوچھ گچھ شروع کی گئی۔ اس سے پہلے پیر کو ای ڈی نے امبا پرساد اور ان کے بھائی انکت ساو سے بھی اس معاملے میں 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔

جھارکھنڈ میں قائد حزب اختلاف امر کمار بوری نے آج رانچی میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں ریاستی حکومت پر حملہ بولا۔ بوری آج ریاستی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے پیچھے ریاستی حکومت کا مقصد بدعنوانی کو فروغ …

شرنگارپوجا کے بعد سب سے پہلے، ما بھدرکالی مندر کی انتظامی کمیٹی کے ذریعہ مندر کے گربھ گرہ میں نوراتری کا کلش قائم کیا گیا۔

جے پرکاش پرساد، جو گواہی کے لیے تحقیق کر رہے تھے، وہاں موجود تھے لیکن ضبط شدہ بھانگ اور گانجہ اپنے ساتھ عدالت میں نہیں لائے

انوپریا پٹیل کی پارٹی اپنا دل ایس کو 2014 اور 2019 کے الیکشن میں معاہدے کے تحت2-2 سیٹیں ملی تھیں۔ 2019 کے الیکشن میں اپنا دل ایس مرزا پوراور رابرٹس گنج سیٹ پرالیکشن لڑا تھا۔

سپریم کورٹ نے مختارانصاری کے بڑے بیٹے عباس انصاری کو تین دنوں کے لئے راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے عباس انصاری کو اپنے والد مختارانصاری کی قبرپر فاتحہ پڑھنے کی اجازت دی۔