Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق مریض اپنے گھر اور آس پاس موجود پولٹری فارمز سے رابطے میں آیا تھا۔ اچھی بات یہ ہے کہ ان کے خاندان اور ان سے وابستہ دیگر لوگوں میں سانس لینے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

جموں وکشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے متعلق نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ فوجی کارروائی سے یہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اس کے لئے انہوں نے پاکستان سے بات چیت کرنے کی بات دوہرائی ہے۔ انہوں نے آئندہ امرناتھ یاترا کا بھی ذکرکیا ہے۔

نندنی نے پون کلیان کے خلاف سال 2007 میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس میں انہوں نے اداکار پر شادی کے باوجود اداکارہ رینو ڈیسائی سے دوسری شادی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

اڈیشہ میں آج نئی بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی تقریب ہوئی اور ریاست کو 24 سال بعد موہن چرن ماجھی کی شکل میں نیا وزیر اعلیٰ ملا ہے۔ اس تقریب میں وزیر اعظم مودی نے بھی شرکت کی۔ موہن چرن ماجھی کے ساتھ بی جے پی کے دو لیڈر کنک وردھن سنگھ دیو اور پراوتی پریدا نے ان کی کابینہ میں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے آج پارٹی کے سب سے زیادہ سرگرم عہدیداروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کو بی جے پی میں شامل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

وزیر مدن سہنی کو سپول ضلع کی ذمہ داری اور نتیش مشرا کو ارریہ اور گیا کی ذم داری سونپی گئی ہے۔

اس سے پہلے راہل گاندھی منگل کے روز رائے بریلی گئے تھے۔ اس دوران عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ تھیں۔

این ایم ڈی فاروق آندھرا پردیش کی سیاست میں مشہور نام ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی نائیڈو کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔ وہ نومبر 2018 سے مئی 2019 تک ریاست کے وزیرصحت رہ چکے ہیں۔ فاروق ٹی ٹی پی کے سینئرلیڈر ہیں۔

معلومات کے مطابق، کچھ دن پہلے راجستھان میں ایک سڑک حادثہ ہوا تھا، جس میں مرنے والے شخص کی شناخت اس کے خاندان نے شیوپور کے سریندر شرما کے طور پر کی تھی۔ جس کے باعث پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ آخری تقریب کے بعد 9 جون کو سریندر شرما کی تیرہویں تھی لیکن اسی دن سریندر گھر واپس آگئے۔

ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کوتنقید کا نشانہ بنیا، انہوں نے کہا کہ کیا پی ایم مودی آر ایس ایس کے سربراہ کے بیان کے بعد منی پور جائیں گے؟