Bharat Express

Chanda Kochhar :ممبئی کی خصوصی عدالت نےچندرا کوچر اوروی این دھوت کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا

مرکزی تفتیشی بیورو نے آئی سی آئی سی آئی ویڈیوکان لون اسکام کیس میں وی این دھوت کو گرفتار کیا ہے

ممبئی کی خصوصی عدالت نےچندرا کوچر اوروی این دھوت کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا

Chanda Kochhar :ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سربراہ چندا کوچر،ان کے کاروباری شوہر دیپک کوچر اور ویڈیوکان گروپ کے چیئرمین وینوگوپال دھوت کو 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ کوچر کو 23 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور وی ایا دھوت کو 26 دسمبر کو اسپیشل سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

مرکزی تفتیشی بیورو نے آئی سی آئی سی آئی ویڈیوکان لون اسکام کیس میں وی این دھوت کو گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی پہلے ہی اس معاملے میں سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور آئی سی آئی سی آئی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کو گرفتار کر چکی ہے۔ انہیں 2012 میں بینک کی طرف سے ویڈیوکان گروپ کو دیے گئے قرض میں مبینہ دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ الزام ہے کہ وینوگوپال دھوت نے مبینہ طور پر نیو پاور میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی تھی ۔جب ویڈیوکان گروپ کو 2012 میں آئی سی آئی سی آئی بینک سے 3,250 کروڑ روپے کا قرض ملا تھا۔ سی بی آئی نے 2019 میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ملزم نے آئی سی آئی سی آئی بینک کو دھوکہ دینے کی مجرمانہ سازش میں نجی کمپنیوں کو کچھ قرضوں کی منظوری دی تھی۔

اس رپورٹ کے بعد، آئی سی آئی سی آئی بینک نے چندا کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور بینک سے ان کی ریٹائرمنٹ کو برخاستگی قرار دیتے ہوئے اسے بینک سے تمام فوائد سے محروم کردیا۔

اس سے ناراض چندا نے نہ صرف جسٹس سری کرشنا کی رپورٹ پر سوال اٹھایا بلکہ آئی سی آئی سی آئی بینک کے ذریعہ ان کی برطرفی کو بمبئی ہائی کورٹ اور بعد میں سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا، لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read