Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

لوک سبھا الیکشن کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے بعد یکم جون کو انڈیا الائنس کی دہلی میں اہم میٹنگ ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ انڈیا الائنس کے لیڈرالیکشن کے نتائج سے متعلق جائزہ لیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ آپسی اتحاد بنائے رکھنے کی کوشش پر زور دیں گے۔

اوکھلا پریس کلب کی کوشش ہے کہ اس مہم کے ذریعہ نہ صرف پورے جامعہ نگر کے باشندوں، دوکانداروں، دفاتر، تعلیمی اداروں اورمساجد ودرگاہ میں اردومیں بورڈ لگائے جائیں بلکہ ملک گیرسطح پراس مہم کوانجام دیا جائے۔

عبدالمالک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مالک کے سینے کے بائیں جانب، بائیں ران اور دائیں ہاتھ پر گولیاں لگی ہیں۔ چونکہ چوٹیں سنگین ہیں، اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کو ناسک کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

آئی ایم ڈی نے مانسون کے علاوہ ریمل سے متعلق کہا کہ ساحلی بنگلہ دیش اورملحقہ ساحلی مغربی بنگال پرگزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 15 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارکے ساتھ تقریباً شمال کی طرف بڑھ گیا ہے۔

اجے کمار اتوار (26 مئی) کو سرحدی چوکی بھانو پر تعینات تھے۔ شدید گرمی کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس کے بعد انہیں علاج کے لیے رام گڑھ اسپتال لے جایا گیا۔ سپاہی کی موت آج یعنی پیر (27 مئی) کی صبح اسپتال میں ہوئی۔

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال نے الزام لگایا ہے کہ 13 مئی کوان کے ساتھ سی ایم ہاؤس میں مار پیٹ ہوئی۔ انہوں نے مارپیٹ کا الزام ویبھوکمارپرلگایا ہے۔

بنگال میں سمندری طوفان کی وجہ سے اب تک 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہاں ایک 80 سالہ خاتون پر درخت گرنے سے جاں بحق ہو گئی۔ اس سے قبل شدید بارش کے باعث گھر کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

17 مئی کو سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اس دوران عدالت نے انہیں باقاعدہ ضمانت کے لیے نچلی عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دی تھی۔

اس سمندری طوفان ریمل کی وجہ سے کولکاتہ ہوائی اڈے سے آنے والی ہر پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق، اتوار کی دوپہر سے پیر کی صبح 9:00 بجے تک کولکاتہ ایئرپورٹ سے کوئی پرواز ٹیک آف نہیں کرے گی۔

ہماچل بی جے پی نے لاہول سپتی سے چھ عہدیداروں کو نکال دیا ہے۔ یہ کاروائی پارٹی امیدوار کے خلاف کام کرنے پر ہوا ہے۔ ہماچل میں بی جے پی سے نکالے گئے تمام عہدیداروں پر پارٹی امیدوار روی ٹھاکر کے خلاف کام کرنے کا الزام ہے۔