Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے بھوٹان کے متحرک جذبے اور ماحول دوست اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے  ٹویٹر پرلکھا، "ہم ایک پائیدار اور سرسبز مستقبل کے لیے لینڈ آف دی تھنڈر ڈریگن کے ساتھ تعاون کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

بحریہ نے ایک بیان میں کہا، "بحری جہاز کے عملے نے، نیول ڈاکیارڈ، ممبئی اور بندرگاہ میں موجود دیگر جہازوں کے فائر فائٹنگ اہلکاروں کی مدد سے، 22 جولائی کی صبح تک آگ پر قابو پالیا۔"

نیٹ یوجی-2024 پیپرلیک معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ نیٹ یوجی امتحان منسوخ نہیں ہوگا۔ اس معاملے میں سالسٹرجنرل تشار مہتا نے مرکزاور این ٹی اے کی طرف سے دلیلیں پیش کیں۔

اترپردیش کے بریلی سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ بی جے پی لیڈرنے مذہب تبدیل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ پارٹی میں رہنے سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہے۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے منگل کوپارلیمنٹ میں پیش کئے گئے حکومت کے بجٹ کوکرسی بچانے والا اوردولوگوں کا بھلا کرنے والا قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ذات پات کی مردم شماری کے لئے رقم کا بندوبست ہونا چاہئے تھا، لیکن، اس کا بھی کوئی ذکرنہیں ہے۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے مودی 3.0 کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ کو راہل گاندھی نے کاپی پیسٹ اور اتحادیوں کو خوش کرنے والا بجٹ بتایا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نےعام بجٹ کو مڈل کلاس کو طاقت دینے والا بجٹ قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ سماج کے ہرطبقے کوطاقت دینے والا ہے۔ نوجوانوں کوبے شمارمواقع دینے والا بجٹ ہے۔ اور دلتوں، قبائلیوں وپسماندہ طبقات کومضبوط کرنے والا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں کئی بڑے اعلانات کئے ہیں۔ بہارمیں تین نئے ایکسپریس وے بنائے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، آندھرا پردیش کی امراوتی کودارالحکومت کے طور پرتیار کرنے کے لئے 15,000 کروڑ روپئے کی مدد ملے گی۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں مڈل کلاس کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ اس کے لئے حکومت نے انکم ٹیکس میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ تبدیلیاں بنیادی طور پرنئے ٹیکس سسٹم میں کی گئی ہیں۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے 23 جولائی، 2024 کو شروع ہوئے مالی سال 25-2024 کے لئے مکمل بجٹ پیش کیا۔ یہ ان کا مسلسل ساتواں بجٹ ہے۔