سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور بیٹی میسا بھارتی پہنچی کورٹ
Rouse Avenue Court: بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور ریلوے کے سابق وزیر لالو یادو کی بیٹی اور راجیہ سبھا کی رکن میسی بھارتی زمین کے بدلے نوکری کے معاملے میں راؤز ایونیو کورٹ پہنچی۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے اس معاملے میں 16 ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
میسا بھارتی راؤز ایونیو کورٹ روم نمبر501 پہنچ گئی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے نوکری کے لیے زمین گھوٹالہ معاملے میں کل 16 ملزمان کو طلب کیا ہے۔
6 مارچ 2023 کو سی بی آئی کے اہلکاروں نے رابڑی دیوی سے ان کی رہائش گاہ پر زمین کے عوض نوکری دلانے کے مبینہ گھوٹالہ کیس میں پوچھ گچھ کی تھی۔ اب سی بی آئی کی ٹیم اسی معاملے کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے میسا بھارتی کے گھر پہنچ گئی۔ اس ٹیم میں سی بی آئی کے 7-8 افسران شامل تھے۔
سی بی آئی کی چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے تمام ملزمان کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا تھا۔ الزام ہے کہ 2004 سے 2009 کے درمیان جب لالو پرساد یادو ریلوے کے وزیر تھے، ریلوے کے مختلف زونز میں 12 لوگوں کو گروپ ڈی کی نوکریاں دی گئیں۔ ان کی زمین نوکری کے بدلے میں لی گئی۔