شیوراج سنگھ چوہان کو بلایا گیا دہلی، شام 7:30 بجے کریں گے جے پی نڈا سے ملاقات
مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ یوتھ مہا پنچایت کو نوجوانوں سے متعلق مختلف اسکیموں کا فائدہ فراہم کرنے کے لئے ایک اہم ذریعہ بنانے کے لئے محکموں کو ضروری تیاری کرنی چاہئے۔ ریاست کی نئی یوتھ پالیسی 23 مارچ کو سامنے آئے گی۔ پالیسی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے نقطہ نظرسے اہم ثابت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان آج ودھان سبھا کمیٹی روم میں بھوپال میں 23 مارچ کو ہونے والے یوتھ مہاپنچایت کے بڑے اجتماع کے سلسلے میں سینئرافسران کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔
وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی نوجوان پالیسی نوجوانوں کے مفاد میں ایک اہم قدم ہے۔ اس پالیسی کے خدوخال پورے ملک تک پہنچنے چاہئے اوراس اقدام پرقومی سطح پر بحث ہونی چاہئے۔ وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ یوتھ مہاپنچایت میں نوجوان سرپنچ اور کونسلروں کو بھی مدعو کیا جانا چاہئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو چیف منسٹر ینگ انٹرپرینیور، چیف منسٹر میرٹوریس اسٹوڈنٹ، چیف منسٹراپرنٹس شپ اسکیم سمیت دیگر اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ ان اسکیموں کے کچھ استفادہ کنندگان کو علامتی فوائد بھی دیئے جائیں۔ متعلقہ محکمے نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لئے اپنی بھرپور کوشش کریں۔
मुख्यमंत्री श्री @ChouhanShivraj की अध्यक्षता में विधानसभा समिति कक्ष में आयोजित बैठक में 23 मार्च को होने वाले विशाल युवा सम्मेलन और संवाद कार्यक्रम के स्वरूप और उसकी तैयारियों पर चर्चा हुई। pic.twitter.com/mzb5nHOhJw
— Office of Shivraj (@OfficeofSSC) March 14, 2023
بتایا گیا کہ 23 مارچ کو بھوپال کے موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں دوپہر 1 بجے سے 2.30 بجے تک ہونے والی یوتھ مہاپنچایت میں 17 سے 35 سال کی عمر کے نوجوان جمع ہوں گے۔ جس میں ہرضلع کے نوجوانوں کی شرکت ہوگی۔ براہ راست شرکت کے ساتھ ساتھ لاکھوں نوجوان ورچوئل شرکت بھی کریں گے۔ یوتھ مہاپنچایت کو ریاست کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں براہ راست نشرکیا جائے گا۔ گرام پنچایت اورشہری ادارے بھی اسے نشرکریں گے۔ اس میں محکمہ ہائرایجوکیشن کا اہم تعاون ہے۔