Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

جماعت اسلامی ہند کا مطالبہ ہے کہ صحت کے شعبے کے لیے جی ڈی پی کا 4 فیصد اور تعلیم کے لیے 6 فیصد مختص کیا جانا چاہئے۔ بجٹ کو دیکھتے ہوئے حکومت کا نعرہ ’’ سب کا وکاس‘‘ کھوکھلا لگ رہا ہے، کیونکہ اقلیتوں کے لیے بنائی گئی اسکیموں کی بجٹ میں بہت کمی محسوس کی گئی۔

بہار اسمبلی کا مانسون اجلاس جاری ہے۔ اس اجلاس کے دوران یوتھ کانگریس کے کارکنان اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے پہلے ہی انہیں آگے نہ بڑھنے کو کہا تھا۔ اس کے باوجود یوتھ کانگریس کے کارکنان اپنی ضد پر ڈٹے رہے اور آگے بڑھنے کی کوشش کی۔

وائرل گیسٹرو، جسے اکثر پیٹ کے فلو کے نام سے جانا جاتا ہے، عام طور پر آلودہ کھانا کھانے یا آلودہ پانی پینے، یا کسی متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے سے ہوتا ہے۔

غریب قبائلی کو کھدائی کے لیے 8×8 میٹر کی جگہ دی گئی۔ پٹا جاری ہونے کے بعد غریب قبائلی چنوادا نے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ دن رات محنت کرکے کان میں ہیروں کی تلاش کی۔

دھرو راٹھی نے اسی ماہ ایک ویڈیواپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پرپوسٹ کیا تھا، جسے ہتک عزت بتاتے ہوئے بی جے پی لیڈرسریش کرمشی نکھوا نےعدالت میں عرضی داخل کی ہے۔

جے این یو کے سابق طالب علم عمرخالد کو 2020 کے دہلی فساد کے پیچھے مبینہ بڑی سازش کے معاملے میں غیرقانونی سرگرمیاں روک تھا ایکٹ (یواے پی اے) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

بہاراسمبلی میں وزیراعلیٰ نتیش کمارایک بارپھربرہم ہوگئے۔ ذات پات سے متعلق مردم شماری پربحث کے دوران وزیراعلیٰ نے آرجے ڈی کی خاتون رکن اسمبلی سے متعلق متنازعہ بیان دیا ہے، جس کے بعد ایوان میں جم کرہنگامہ ہوا۔

پارلیمنٹ کا سیشن چل رہا ہے۔ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز لوک سبھا میں بجٹ پیش کیا۔ آج یعنی بدھ کو پارلیمنٹ میں اس پربحث ہو رہی ہے۔ اس درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بڑا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے ان کی ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کوچھوڑکربی جے پی میں جانے والوں کی واپسی نہیں ہوگی۔ اگرکوئی ان کی واپسی کے لئے آیا تووہ اس پرسخت کارروائی کریں گے۔

خواتین اور نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے، ترقی پر زور، تعلیم پر 1.48 لاکھ کروڑ روپے