ایڈوکیٹ ارشاد احمد نے ہریانہ اور جموں وکشمیر میں کانگریس کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔
Jammu and Kashmir Assembly Elections 2024: جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن 2024 کے اعلان ہونے کے بعد سے یہاں پارٹی بدلنے کی سیاست تیزہوگئی ہے۔ اہم پارٹیوں کے لیڈران اپنی پارٹی تبدیل کرکے اپنی جگہ یقینی بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسی ضمن میں آج ہفتہ (31 اگست) کوبنیہال کے یوتھ کانگریس کے سابق صدرحشمت اللہ سہیل اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ نیشنل کانفرنس میں شامل ہوگئے ہیں۔
حشمت اللہ سہیل نیشنل کانفرنس میں آنے کے بعد بنیہال سے پارٹی امیدوارسجاد شاہین کو اپنی پوری حمایت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ الیاس بنیہالی کی موجودگی میں منعقدہ اس پروگرام سے علاقے میں پارٹی کو کافی مضبوطی ملے گی۔ حالانکہ ان کے نیشنل کانفرنس میں آنے سے فائدہ کتنا ہوگا، یہ تو اسمبلی الیکشن کے نتائج جب سامنے آئیں گے تب پتہ چلے گا۔
نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کے لئے 32 امیدواروں کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ گاندربل سے پارٹی کے امیدوارہوں گے۔ اس الیکشن میں نیشنل کانفرنس اورکانگریس کا الائنس ہوا ہے۔ نیشنل کانفرنس 51 اورکانگریس 32 سیٹوں پرالیکشن لڑیں گی۔ وہیں، 6 سیٹوں پران کا دوستانہ مقابلہ ہوگا۔ یعنی ان سیٹوں پردونوں ہی پارٹیاں اپنے امیدواراتاریں گی۔ گاندربل کونیشنل کانفرنس کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے، کیونکہ اس سیٹ سے عبداللہ فیملی کی تین نسلوں نے جیت درج کی ہے۔ 1977 میں نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ یہاں سے جیتے تھے۔ 1983، 1987 اور 1996 میں ان کے بیٹے فاروق عبداللہ اور2008 میں عمرعبداللہ نے یہاں سے جیت درج کی۔ 2014 میں نیشنل کانفرنس کے ٹکٹ پرہی شیخ اشفاق جبارنے گاندربل سے سیٹ جیتی تھی۔ اس سے پہلے وہ کانگریس کے ٹکٹ پراسی سیٹ سے ہارچکے ہیں۔
قابل ذکرہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس اورنیشنل کانفرنس میں الائنس ہے۔ نیشنل کانفرنس 51 سیٹوں پرامیدوار اتارے گی جبکہ 32 سیٹیں کانگریس کودی گئی ہیں۔ وہیں ایک ایک سیٹ سی پی آئی (ایم) اورنیشنل پینتھرس پارٹی کو دی گئی ہے۔ 6 سیٹوں پر کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے درمیان دوستانہ مقابلہ ہوگا۔
بھارت ایکسپریس–