بھیڑیا گیا نہیں، ٹائگر آگیا، لکھیم پور میں خطرے میں لوگوں کی جان، 8 ٹائگرس کی تلاش تیز
Lakhimpur News: اتر پردیش میں جنگلی جانوروں کی دہشت سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ بہرائچ میں بھیڑیوں کی دہشت کے بعد لکھیم پور کھیری میں ٹائگرس کا خوف دیکھا جا رہا ہے۔ لکھیم پور کھیری میں 8 ٹائگرس کی تلاش جاری ہے۔ 2 ڈرونز اور 20 کیمروں سے ٹائگرس کی تلاش کی جا رہی ہے۔گزشتہ ایک ماہ میں ٹائگرس کے حملوں میں تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لکھیم پور کھیری میں دو روز قبل ٹائگر کے حملے سے ہلاکت کے معاملے میں محکمہ جنگلات کے اہلکار ڈرون کیمروں سے ٹائگرس کی تلاش کر رہے ہیں۔ حیدرآباد تھانہ علاقہ کے املیا پور گاؤں میں گھاس کاٹنے کے دوران ٹائگر کے حملے میں 45 سالہ امریش کی موت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں- Farmers Protest: کیا کسان پھر مودی حکومت کے خلاف شروع کریں گے بڑی تحریک؟ شمبھو بارڈر پہنچ کر ونیش پھوگاٹ نے کہی حق کی بات
ڈی ایف او سنجے بسوال نے کہا کہ ٹائگر کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔ ہم ٹائگر کے مقام کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چونکہ بارش ہوئی اور پانی بھر گیا۔ ایسی حالت میں جانور نکل آتے ہیں۔ ایک ٹائگر ایک دن میں 10 کلومیٹر تک جا سکتا ہے۔ ہم نے چار پنجرے لگائے ہیں۔ بسوال نے بتایا کہ کچھ این جی اوز بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم لوگوں کو جلد ہی اس خوف سے نجات دلانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر جنگلات نے 8 ٹائگرس کو پکڑنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس