Union Budget 2024: نرملا سیتا رمن نے نوجوانوں کے لئے 5 نئی اسکیموں کا اعلان کیا
بجٹ پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ جیسا عبوری بجٹ میں ذکرکیا گیا ہے، ہمیں 4 مختلف طبقات، غریبوں، خواتین، نوجوانوں اورکسانوں پرتوجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
UP Politics: چچا شیو پال کو نہیں ملے گا اکھلیش یادو کا مقام؟ دوڑ میں شامل ہیں یہ نام
ذرائع کی مانیں تو شیو پال یادو کا نام دوڑ سے باہر نہیں ہے۔ لیکن اگر پی ڈی اے کے فارمولے پر عمل کیا جاتا ہے تو دلت یا او بی سی زمرہ سے تعلق رکھنے والے لیڈر کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔ دلت طبقے سے ایس پی ایم ایل اے اندرجیت سروج کا نام آگے ہے۔
Jammu and Kashmir: کشمیر میں پھر سے دراندازی کی کوشش، ایل او سی پار کرنے والے دہشت گردوں اور فوج کے درمیان تصادم، ایک فوجی زخمی
ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں، وائٹ نائٹ کور نے کہا، "الرٹ فوجیوں نے بٹل سیکٹر میں درانداز دہشت گردوں پر صبح 3.00 بجے فائرنگ کی اور ہندوستان میں داخل ہونے کی ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ شدید فائرنگ کے دوران ایک بہادر سپاہی زخمی ہو گیا۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں تبدیلی کے لئے ہمارے پینل کو کامیاب بنائیں: ایم آصف حبیب نے کیا بڑا وعدہ
انڈیا انٹرنیشنل سینٹرمیں ان کی حمایت میں منعقدہ جلسلہ میں جسٹس اقبال صدیقی، دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر اجے چودھری وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس دوران نظامت کی ذمہ داری انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکی رکن کہکشاں نے نبھائی۔
Dr Rajaram Tripathi Farmer:ایس بی آئی کی نوکری چھوڑ کر ڈاکٹر راجا رام نے کھیتی کا انوکھا طریقہ اپنایا، کاشت کی 22 جڑی بوٹیاں، 25 کروڑ کا ٹرن اوور
راجارام ترپاٹھی نے صرف 7 سال کی عمر میں اپنے دادا کے ساتھ کھیتی باڑی شروع کی۔ پہلے میرے دادا نے 5 ایکڑ زمین خریدی اور کھیتی باڑی شروع کی۔ یہاں سے کھیتی باڑی شروع ہوئی۔ راجا رام کے والد استاد تھے۔
Bachchon Ka Ghar (Muslim Yateem Khana) :بچوں کا گھر (مسلم یتیم خانہ) کا چیئرمین بننا میرے لیے فخر کی بات ہے: تیج لال بھارتی
انہوں نے کہا کہ 90 سال کی عمر میں گزشتہ 33 سالوں سے بچوں کے گھر کی خدمت کر رہا ہوں، لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اس تاریخی ادارے کے ممبران کی تعداد بہت کم ہو گئی ہے اور اس میں واقع اردو میڈیم اسکول کا وجود بھی خطرے میں ہے۔
Asaduddin Owaisi on RSS: آرایس ایس پر اسدالدین اویسی کا بڑا حملہ، کہا- ’تو محب وطن نہیں ہوسکتا سرکاری ملازم‘
سال 1966 میں اس وقت کی کانگریس حکومت نے آرایس ایس کے پروگراموں میں سرکاری ملازمین کے شامل ہونے پرپابندی لگائی تھی۔ اب حکومت نے اس پابندی کوہٹا دیا ہے۔ حکومت کے فیصلے پرمجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے حملہ کیا ہے۔
Bihar Special State Status: ’بہارکو نہیں مل سکتا خصوصی ریاست کا درجہ‘، نتیش کمارکومل گیا مرکزی حکومت کا ’فائنل‘ جواب
جھنجھار پور سے جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ رام پریت منڈل کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے جواب دیا ہے۔
Rashtriya Swayamsevak Sangh: آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں شامل ہونے والے سرکاری ملازمین پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ قابل تعریف: سنیل امبیکر
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے آل انڈیا پبلسٹی چیف سنیل امبیکر نے حکومت کے فیصلے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا اور کہا، "راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پچھلے 99 سالوں سے مسلسل ملک کی تعمیر نو اور سماج کی خدمت میں مصروف ہے۔
Umar Khalid High Court Hearing Postponed: عمرخالد کی ضمانت پر سماعت سے الگ ہوئے جسٹس امت شرما، اب اس معاملے میں کیا ہوگا؟
دہلی ہائی کورٹ میں جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس امت شرما کی عدالت میں عمرخالد کی ضمانت عرضی کا معاملہ لسٹیڈ تھا، لیکن اب جسٹس امت شرما نے اس معاملے سے خود کوالگ کرلیا ہے۔ جسٹس امت شرما کے الگ ہونے کے بعد سماعت ملتوی ہوگئی ہے۔





