Bharat Express

Madhya Pradesh News: مدھیہ پردیش کو سینچائی کے شعبے میں شاندار کام کرنے کے لئے اعزاز، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے پیش کی مبارکباد

شیو راج سنگھ چوہان نے سینچائی محکمہ کی اس شاندارکامیابی کے لئے آج اسمبلی کمیٹی روم میں وزراء کی کونسل کی میٹنگ شروع ہونے سے قبل آبی وسائل کے وزیرتلسی رام سلاوٹ اور محکمہ کےعملہ کو مبارکباد پیش کی۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان۔ (تصویر: ٹوئٹر)

سینٹرل ایریگیشن اینڈ انرجی بیورو نے ریاست کو آبپاشی کے شعبے میں کئے گئے کام کے لئے ایک بہترین ریاست کے طور پرمنتخب کیا ہے۔ بیورو ‘سی بی آئی پی ایوارڈ’ کے لئے مدھیہ پردیش کے موہن پورہ اور کنڈالیہ پروجیکٹ کے کامیاب نفاذ کی بنیاد پرنامزدگی داخل کی گئی تھی۔ مدھیہ پردیش نے آبی وسائل کے مؤثراستعمال میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

مدھیہ پردیش کو یہ ایوارڈ 3 مارچ کو نئی دہلی میں مرکزی وزیرآر کے نے فراہم کیا۔ اس کامیابی کے لئے وزیر اعلیٰ چوہان نے آج ودھان سبھا کے کمیٹی روم میں وزراء کی کونسل کی میٹنگ شروع ہونے سے قبل آبی وسائل کے وزیر تلسی رام سلاوٹ اور محکمہ کے عملے کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آبپاشی کے رقبے کی توسیع کے لئے مسلسل فیصلے لئے اور ریاست کی کئی آبپاشی اسکیموں کو منظوری دے کر نافذ بھی کیا۔ گزشتہ 15 سالوں کے دوران 8 لاکھ ہیکٹیرسے 45 لاکھ ہیکٹر تک پہنچ گیا ہے۔

وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے گزشتہ 3 سالوں میں مدھیہ پردیش میں نئی ​​ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پریشر پائپ سسٹم کے ذریعے کھیتوں میں پانی پہنچایا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کو پہلی ریاست کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے جس نے پائپ سسٹم کے ذریعہ آبپاشی کرکے نہری نظام کے مقابلے میں ایک ہی پانی سے دوگنا سے زیادہ رقبہ کو سیراب کیا ہے۔