Bharat Express

علاقائی

منٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق اڈانی پاور ناگپور میں واقع 600 میگاواٹ کے بوٹی بوری تھرمل پاور پروجیکٹ کو خریدنا چاہتی ہے۔ اس کا کنٹرول پہلے انل امبانی کی ریلائنس پاور کے پاس تھا۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ پارٹی نے اس منشور کی تیاری کے لیے عوام سے تجاویز بھی طلب کی ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہمیں ریاست کے کونے کونے سے جوابات موصول ہوئے، جس سے ہم حیران رہ گئے۔

کانگریس کےایم ایل سی  ایوان ڈی سوزا نے بنگلہ دیش کا حوالہ دیا، "جہاں وزیر اعظم شیخ حسینہ کو اپنا عہدہ اور ملک چھوڑنا پڑا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلی بار وہ احتجاج کرنے کے لیے براہ راست گورنر آفس جائیں گے۔

کانگریس جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن انڈیا الائنس کے تحت لڑے گی یا پھر اکیلے دم پرمیدان میں اترے گی، اس پراس نے اپنے ارادے ظاہرکردیئے ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ عام عوام کے درمیان مکمل ریاست کوبحال کرنے کا موضوع لے کر جائے گی۔

دراصل 21 اگست راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوسری سیٹ پر بھی بی جے پی کا امیدوار ہوگا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اورجمعیۃ علماء ہند کا ایک مشترکہ وفد 20 اگست کو تمل ناڈوکے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن سے بھی ملاقات کرنے والا ہے۔ بہار سمیت دوسری ریاستوں میں بھی جمعیۃعلماء کے اراکین سیاسی پارٹیوں کے قائدین اورجے پی سی ممبران سے ملاقاتیں کرکے مجوزہ بل کے نقائص اور اس کے خطرناک مضمرات سے انہیں روشناس کرارہے ہیں۔

نابالغ لڑکی کے قتل کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کے اہل خانہ نے آبروریزی کا الزام بھی لگایا تھا۔ حالانکہ ایس ایس پی راکیش کمار نے واضح کردیا ہے کہ نابالغ کی آبروریزی نہیں ہوئی ہے۔

'کور انفراسٹرکچر' پلیٹ فارم میں AEL کے بنیادی ڈھانچے کے کاروبار، یوٹیلٹی (اڈانی گرین انرجی، اڈانی پاور، اڈانی انرجی سلوشنز اور اڈانی ٹوٹل گیس) اور ٹرانسپورٹ (اڈانی پورٹس اینڈ ایس ای زیڈ) کے کاروبار شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوبی بنگلہ دیش اور اس کے اطراف میں بننے والا کم دباؤ کا علاقہ بتدریج شمال مغربی سمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے آنے والے تین چار دنوں میں مغربی بنگال، جھارکھنڈ، بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں شدید بارش کا امکان ہے۔

ہماچل پردیش میں 27 جون سے 16 اگست کے درمیان بادل پھٹنے اور سیلاب کے واقعات میں 20 سے زیادہ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے واقعات لاہول، اسپتی، کنور، اونا، کلو، منڈی، سرمور، چمبہ، ہمیر پور، شملہ اور سولن اضلاع میں پیش آئے ہیں۔