آر ایل ایم کے صدر اوپیندر کشواہا
بہار کی دو راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ بہار سے دونوں سیٹوں پر این ڈی اے کے امیدوار راجیہ سبھا جائیں گے اور ایک سیٹ پر آر ایل ایم کے صدر اوپیندر کشواہا کو راجیہ سبھا میں بھیجا جائے گا۔ آر ایل ایم کے صدر اوپیندر کشواہا نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر جانکاری دی ہے۔ اوپیندر کشواہا نے لکھا کہ نامزدگی اب 20 اگست کو نہیں بلکہ 21 اگست کو کیے جائیں گے۔ یعنی اوپیندر کشواہا 21 اگست کو صبح 11 بجے نامزدگی فارم داخل کریں گے۔
دوسری سیٹ پر بی جے پی امیدوار ہوں گے۔
دراصل 21 اگست راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوسری سیٹ پر بھی بی جے پی کا امیدوار ہوگا۔ ریاستی یونٹ نے دعویداروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر کے بی جے پی کی مرکزی قیادت کو پیش کر دیا ہے۔ امکان ہے کہ امیدوار کے نام کا اعلان آج ہو سکتا ہے۔ بہار میں راجیہ سبھا کی دو سیٹیں میسا بھارتی اور وویک ٹھاکر کے لوک سبھا الیکشن جیت کررکن پارلیمنٹ بننے کے بعد خالی ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن نے 14 اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 21 اگست ہے۔ جانچ پڑتال 22 اگست کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت 27 اگست تک ہے۔
اوپیندر کشواہا لوک سبھا الیکشن ہار گئے تھے۔
این ڈی اے کے راجیہ سبھا امیدوار اوپیندر کشواہا اپنی کراکات سیٹ سے لوک سبھا انتخابات ہار گئے تھے۔ اداکار پون سنگھ کے یہاں آزاد حیثیت سے کھڑے ہونے کی وجہ سے کراکت سیٹ بائیں بازو کی پارٹی کے پاس چلی گئی۔ راجا رام سنگھ نے یہاں سے انتخاب میژ کا میابی حاصل کی تھی۔ اس شکست کے بعد این ڈی اے میں تنازعہ کی باتیں سامنے آنے لگی تھیں ۔ اب این ڈی اے نے اوپیندر کشواہا کو راجیہ سبھا بھیج کر ان کی بے چینیوں کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم، اوپیندرکشواہا این ڈی اے میں آتے جاتے رہتے ہیں۔ پہلے انہوں نے اپنی پارٹی کو جے ڈی یو میں ضم کیا اور پھر الگ ہو کر اپنی پارٹی آر ایل ایم بنائی۔
بھارت ایکسپریس–