Bharat Express

Upendra Kushwaha

ملک کی 9ریاستوں کی 12 سیٹوں پر ہونے والے راجیہ سبھا کےضمنی انتخابات سے پہلے ہی بی جے پی کے 3 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ ان میں راجستھان سے رونیت سنگھ بٹو، بہار سے اپیندر کشواہا اور منن کمار مشرا شامل ہیں۔ تینوں امیدواروں کو فتح کے سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

دراصل 21 اگست راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوسری سیٹ پر بھی بی جے پی کا امیدوار ہوگا۔

آر ایل ایم کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے جمعہ کو لالو یادو پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لالو کو بد عنوانی سے متعلق معاملہ  پر بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

دیویش چندر ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے بہار کی تمام 40 سیٹوں پر قبضہ کر لے گی اور نریندر مودی مرکز میں تیسری بار وزیر اعظم ہوں گے۔

پون سنگھ نے 9 مئی کو آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے لوک سبھا ٹکٹ کے لیے آر جے ڈی جیسی اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کی تھی۔

پون سنگھ کے انتخابی اعلان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ سائنس کے طالب علم ہیں، اس لیے وہ کامرس کے سوال کا جواب کیسے دے پائیں گے۔ اپیندر کشواہا نے کہا کہ مجھے ہر شعبے میں ہر طبقہ کے لوگوں سے بھرپور تعاون مل رہا ہے۔

اوپیندر کشواہا بھی سیٹ شیئرنگ کے بعد ناراض بتائے جارہے ہیں۔ اس بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کیونکہ جب سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا گیا تو نہ تو  اپیندرکشواہا اور نہ ہی ان کی پارٹی کا کوئی اور لیڈر موجود تھا۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے بہارمیں پیرکو این ڈی اے میں سیٹ شیئرنگ کا اعلان ہوا۔ بی جے پی  کو  17 سیٹیں ملی ہیں جبکہ   40 لوک سبھا سیٹوں والے بہارمیں  سی ایم  نتیش کمارکی پارٹی جے ڈی یو 16 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔

طویل انتظار کے بعد بہارمیں این ڈی اے کے اتحادیوں کے درمیان لوک سبھا الیکشن سے متعلق سیٹ شیئرنگ ہوگئی ہے، لیکن اب ناراضگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک طرف پشوپتی پارس سیٹ نہیں ملنے سے ناراض ہیں تو دوسری طرف اوپیندرکشواہا کی بھی ناراضگی سامنے آئی ہے۔

بہارمیں اکثریت حاصل کرنے کے بعد لوک سبھا کے الیکشن کی تیاریاں تیز ہوچکی ہیں۔ بی جے پی اس بار 20 لوک سبھا سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ وہیں جے ڈی یو کو 12 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑے گا۔