Bharat Express

Rajya Sabha By-Election 2024

12 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخابات کے بعد اب راجیہ سبھا میں بی جے پی کی تعداد 96 ہو گئی ہے۔ اگر ہم این ڈی اے کی تعداد کی بات کریں تو یہ بھی بڑھ کر 112 ہو گئی ہے۔ 245 ممبران والی راجیہ سبھا میں ابھی بھی آٹھ سیٹیں خالی ہیں۔ ان میں جموں و کشمیر کی چار نشستیں اور نامزد ارکان کی چار نشستیں شامل ہیں۔

ملک کی 9ریاستوں کی 12 سیٹوں پر ہونے والے راجیہ سبھا کےضمنی انتخابات سے پہلے ہی بی جے پی کے 3 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ ان میں راجستھان سے رونیت سنگھ بٹو، بہار سے اپیندر کشواہا اور منن کمار مشرا شامل ہیں۔ تینوں امیدواروں کو فتح کے سرٹیفکیٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

ملک کی متعدد ریاستوں میں راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات کی تیاریاں شباب پر ہیں ، ایسے میں بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی  ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے  کل 9 امیدواروں کا نام جاری کردیا ہے۔

دراصل 21 اگست راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوسری سیٹ پر بھی بی جے پی کا امیدوار ہوگا۔

اس بار یہ نمبروں کا کھیل کچھ اس طرح ہے کہ پچھلی مدت میں این ڈی اے کو بی جے ڈی (9) اور بی آر ایس (4) کی حمایت حاصل رہی۔ لیکن اس بار بی جے ڈی پوری طرح سے حکومت کے خلاف ہے۔ جلد ہی صدر کی جانب سے 4 نشستوں پر نامزدگی کی جانی ہے اور 11 دیگر نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن میں بہتر کارکردگی کرنے والے انڈیا الائنس کو راجیہ سبھا میں جھٹکا لگ سکتا ہے۔ یہاں پر بی جے پی کو اچھی سبقت مل سکتی ہے۔