Bharat Express

علاقائی

کولکاتا آبروریزی سانحہ سے متعلق مسلسل بی جے پی راہل گاندھی کی خاموشی پر سوال اٹھا رہی تھی، جس کے بعد راہل گاندھی نے اس معاملے پر سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر پوسٹ کیا تھا، اس میں انہوں نے کولکاتا سمیت ملک کے الگ الگ حصوں میں ہوئے کئی آبروریزی معاملے کا ذکرکیا تھا، لیکن راہل گاندھی کے سوال ممتا کو قطعی راس نہیں آئے۔

اپوزیشن کے ساتھ ہی حکومت کے کئی اتحادیوں کی طرف سے یوپی ایس سی میں لیٹرل انٹری اور اس میں ریزرویشن نہیں دیئے جانے کی مخالفت کے درمیان حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ وزیراعظم مودی کے حکم پر بھرتی کا اشہار منسوخ کرنے کوکہا ہے۔

کولکاتا میں خاتون جونیئرڈاکٹرکے ساتھ آبروریزی-قتل معاملے سے متعلق پورے ملک میں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے۔ اس درمیان سپریم کورٹ نے بھی معاملے پرسماعت کی ہے۔

سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون راج بھر نے اے بی پی نیوز سے بات چیت میں کہا کہ اب تک پارٹی کی تنظیمیں یوپی، بہار، دہلی، پنجاب، ہریانہ، مہاراشٹر، گجرات، گوا، راجستھان، جموں و کشمیر جیسی ریاستوں میں ہیں۔

چمپئی اتوار کو دہلی پہنچے تھے اور تب سے ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں۔ تاہم، ان کے کچھ معاونین نے دعویٰ کیا کہ وہ کچھ میڈیکل چیک اپ کے لیے بھی جا رہے ہیں اور دہلی میں مقیم اپنی بیٹی کے ساتھ رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو دہلی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ بدھ، جمعرات اور جمعہ کو بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری رہے گا۔

کولکاتہ عصمت دری اور قتل کیس کو لے کر کافی سیاست چل رہی ہے۔ ٹی ایم سی نے کانگریس لیڈروں کو بھی جواب دیا ہے جنہوں نے اس واقعہ پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آر جی کار میڈیکل کالج کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے کئی لیڈروں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 8 دسمبر کو لڑکیوں سے متعلق کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ تب سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی تھی۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پر بھی تنقید کی تھی۔

آج دہلی ہائی کورٹ میں جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ اور جسٹس امیت شرما کی بنچ نے مینٹل ہیلتھ سروسز ایکٹ کے سلسلے میں داخلہ رجسٹر کو چیک کرنے کی ہدایت دی، تاکہ کوئی بھی شخص اس کی مرضی کے خلاف کسی ڈی ایڈکشن سینٹر میں نہ رہے۔

سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ کے بھتیجے راتول پوری کے قریبی ساتھی نتن بھٹناگر کو دہلی کی عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے بھٹناگر کو بری کر دیا ہے۔