Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

شیوسینا یوبی ٹی کے 6 باغی اراکین پارلیمنٹ آج الگ گروپ کا باضابطہ اعلان کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، باغی اراکین پارلیمنٹ ایک پریس کانفرنس کریں گے اور اس دوران شیوسینا یوبی ٹی کے الگ ہونے کی وجہ بھی بتائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی خبر ہے کہ باغی اراکین نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے بھی ملاقات کریں گے۔

سررافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے، جس سے خریداروں کو بڑی راحت ملی ہے۔ 20 جون کو 24 کیریٹ سونا 14,497 روپے فی گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ چاندی 2,40,191 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر دستیاب ہے۔ قیمتوں میں اس کمی کے بعد زیورات اور قیمتی دھاتوں کی خریداری کرنے والوں میں دلچسپی بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈ اعظم خاں کے مقدمات میں حکومت کی جانب سے پیروی کرنے والے 6 وکلاء کو اتر پردیش حکومت نے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ ہفتے کے روز ضلع مجسٹریٹ رامپور کے جاری کردہ اس کارروائی کے احکامات منظرِ عام پر آئے، جس کے بعد سیاسی اور قانونی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

کولہاپور میں ہفتہ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے مہاراشٹر حکومت کی کارویر نواسنی ماتا امبا بائی مندر کی تزئین و آرائش اور ایک عظیم راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔

مہاراشٹر کے ضلع پربھنی کے یشواڑی گاؤں میں واقع ہنومان مندر میں ہفتے کے روز ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مندر میں درشن کے لیے جمع ہونے والے عقیدت مندوں کے ہجوم کے دوران سبھا منڈپ کے ستون اور چھت کا ایک بڑا حصہ اچانک منہدم ہو گیا۔

مغربی بنگال پولیس نے ہفتہ کے روز ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر جہانگیرخان کی اہلیہ ریجینا بی بی عرف سرینا بی بی کو گرفتارکرلیا ہے۔ وہ  گزشتہ تین دنوں سے فرار چل رہی تھیں۔ ریجینا بی بی کی گرفتاری کے بعد اب ان پر تعزیرات ہند (بی این ایس) 2023، آرمس ایکٹ 1959 اور ایکسپلوس ایکٹ 1884 کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پرہوئے تنازعہ نے پُرتشدد تصادم کی شکل اختیارکرلی۔ جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے اور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

جس کے ذریعے ریاست کے قیام سے متعلق تاریخی حقائق کو مناسب مقام دیا جا رہا ہے۔شوبھندو ادھیکاری نے سابق حکومتوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست اور خوشامدانہ طرزعمل کے باعث اس دن کی تاریخی اہمیت کو دبانے کی کوشش کی گئی، قابل ذکر بات یہ ہے ہے کہ اب مغربی بنگال کی حقیقی تاریخ اور اس کے معماروں کو وہ مقام دلایا جا رہا ہے،

 سال 2006 میں، ممبئی-پنے ایکسپریس وے پرکالمبولی اسٹیل مارکیٹ کے قریب پون راجے نمبالکر کو ان کی کار میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔ عدالت نے آج اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا۔ اس فیصلے سے شیو سینا یوبی ٹی سے باغی ہوچکے رکن پارلیمنٹ اومراجے نمبالکر کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

پہلی بار کولکاتا میں بین الاقوامی یومِ یوگا کا مرکزی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم کے استقبال کے لیے عوام میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 20 جون کو ایک بڑے کارنیوال کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے ساتھ ایک شاندار ڈرون شو بھی پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کے تحت تقریباً 500 کشتیاں ایک ساتھ شریک ہوں گی۔