Bharat Express

Budget Session 2023:ہنڈن برگ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں پھر ہنگامہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

ہنگامہ آرائی کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اس سے پہلے آج صبح 10 بجے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ہوئی

ہنڈن برگ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں پھر ہنگامہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی

Budget Session 2023: اڈانی گروپ پر ہنڈنبرگ(Hindenburg report) کی رپورٹ کو لے کر جمعہ کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کافی ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن جماعتیں معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے پر اڑے  ہوئے ہیں۔ اس مطالبے پر اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اس سے پہلے آج صبح 10 بجے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ہوئی۔ اجلاس میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ بلائی تاکہ اڈانی گروپ پر ریسرچ گروپ ہنڈنبرگ کی رپورٹ پر حکمت عملی تیار کی جاسکے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اپوزیشن نے اس معاملے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کھڑگے نے جمعرات کو کہا تھا کہ ہم اس معاملے پر جے پی سی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں اور یہ مطالبہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے جے پی سی تشکیل دی جائے۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے(Mallikarjun Kharge) نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ بلائی ہے۔ وہاں مزید حکمت عملی پر بات کریں گے۔ اس کے بعد اگلا قدم اٹھائیں گے۔اپوزیشن نے یہ بھی الزام لگایا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو اڈانی گروپ کے معاملے کو اٹھانے سے روکنے کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے جمعرات کو ٹویٹر پر کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی گئی کیونکہ حکومت ایل آئی سی، ایس بی آئی اور دیگر سرکاری اداروں کے
ذریعہ جبری سرمایہ کاری کی تحقیقات کے مشترکہ اپوزیشن کے مطالبے سے متفق نہیں تھی۔

اس کے ساتھ ہی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ بے بنیاد دعوے نہ کریں اور ایوان کو چلنے دیں۔ وقفہ سوالات پارلیمانی کارروائی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس میں خلل نہیں آنا چاہیے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read