Delhi SIR: اڈوانی سے لے کر جے شنکر اور کیجریوال تک، حتمی ووٹر فہرست میں ہوں گے شامل VVIPs کے نام، الیکشن کمیشن نے وجہ بتائی
بیشتر معاملات میں ووٹروں کا ریکارڈ 2002 میں دہلی میں ہونے والی گزشتہ SIR کی ووٹر فہرست سے میچ نہیں ہو سکا تھا۔ایسے زیادہ تر معروف ووٹر نئی دہلی اسمبلی حلقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انتخابی حکام کے مطابق نوٹس جاری ہونے کا مطلب ووٹر کا نام خود بخود فہرست سے خارج ہونا نہیں ہے۔
Mahatma Phule 200th Birth Anniversary: صدر، پی ایم مودی سمیت سرکردہ لیڈران نے مہاتما پھولے کو ان کی 200 ویں یوم پیدائش پر پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کی خراج عقیدت
اس موقع پر صدر دروپدی مرمو، لو ک سبھا کے اسپیکراوم برلااور نریندر مودی سمیت متعدد مرکزی لیڈروں نے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Hamid Ansari on Dhankhar Resign: سابق نائب صدر حامد انصاری نے ایوان کی کارروائی پر اٹھائے سوال، جگدیپ دھنکھڑ نے نائب صدر سے کیوں دیا استعفی؟، کیا اسپیکر سے بھی زیادہ کوئی طاقتور
سابق نائب صدرِ جمہوریہ حامد انصاری نے اسپیکر اور چیئرمین کے اختیارات سے متعلق اہم تبصرہ کرتے ہوئے پارلیمانی نظام کی خودمختاری پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے قواعد بالکل واضح ہیں اور ان کے مطابق کارروائی چلانے کا مکمل اختیار اسپیکر یا چیئرمین کے پاس ہوتا ہے۔
Where Is Dhankhar? Congress Renews Questions During VP Vote: ’’پورے ملک کو جگدیپ دھنکھر کے بولنے کا ہے انتظار‘‘، نائب صدر کے انتخاب کے لیے جاری ووٹنگ کے درمیان کانگریس نے پھر اٹھائے سوال
دریں اثنا کئی علاقائی پارٹیوں جیسے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی)، بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) اور شیرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے انتخابی عمل سے دور رہنے کا اعلان کیا ہے۔
استعفیٰ کے 40 دن بعد جگدیپ دھنکھڑ نے خالی کردی سرکاری رہائش گاہ، اب یہ ہوگا سابق نائب صدر کا ٹھکانہ
شہری ترقی کی وزارت کی جانب سے، وزارت کے تحت اسٹیٹ ڈائریکٹرنے سابق نائب صدرجگدیپ دھنکھڑکے لیے 34 اے پی جے عبدالکلام مارگ پرواقع ایک ٹائپ 8 بنگلہ بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔ اسے ان کے لئے الاٹ کردیا گیا ہے، لیکن اسے تیارہونے میں تقریباً 3 ماہ لگیں گے۔
Jagdeep Dhankhar News: سابق نائب صدرجگدیپ دھنکھڑ نے پنشن کے لئے راجستھان اسمبلی میں دی درخواست، 1993 میں کانگریس کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئے تھے ایم ایل اے
جگدیپ دھنکھڑ1993 میں اجمیرضلع کی کشن گڑھ اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پررکن اسمبلی منتخب کئے گئے تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے پنشن کے لئے درخواست دی ہے۔
Amit Shah on Jagdeep Dhankhar: جگدیپ دھنکڑ کے استعفیٰ پر امت شاہ کی پہلی بار وضاحت –صحت وجوہات کی بنا پر دیا گیا استعفیٰ، افواہوں پر یقین نہ کریں
ایک نجی نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں امت شاہ نے کہا:"دھنکڑ کا استعفیٰ خود میں واضح ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں صحت کی خرابی کو وجہ بتایا ہے اور اپنی شاندار مدتِ کار کے لیے وزیراعظم، وزراء اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔"
India Bloc nominates Ex-Supreme Court Judge B Sudershan: انڈیا اتحاد کے نائب صدر کے امیدوارسدرشن ریڈی آج داخل کریں گے نامزدگی، سونیا گاندھی ہوں گی تجویز کنندہ
نامزدگی سے قبل، یعنی بدھ کو ‘انڈیا اتحاد’ کے رہنماؤں نے بی. سدرشن ریڈی کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی۔ یہ تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے سنٹرل ہال میں ہوئی، جہاں ریڈی کو باقاعدہ خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ان کی امیدواری کو ایک تاریخی اور اہم قدم قرار دیا۔
Where is Jagdeep Dhankhar? ’جگدیپ دھن کھڑ کہاں ہیں؟‘ — سنجے راؤت کا امت شاہ کو خط، سابق نائب صدر کے ساتھ کیا ہوا اس کی خبر کون دےگا؟
سنجے راؤت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سابق نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھڑ کے اچانک استعفیٰ اور اس کے بعد سے ان کے منظرعام سے غائب ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
The government does not like to clash with the court: دھنکھڑ سے کرن رجیجو تک،جس نے بھی عدلیہ پر انگلی اٹھائی،بہت جلد کرسی گنوائی،حکومت کو عدالت سے ٹکراو نامنظور
دھنکھڑسے پہلے کرن رجیجو عدلیہ سے ٹکراؤ کی وجہ سے وزیر قانون کا عہدہ کھو چکے ہیں۔ ملک کے نائب صدر جیسے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ عام نہیں ہے، لیکن جگدیپ دھنکھڑ کو لے کر بی جے پی کی سوچ بدلنے کی وجہ بڑی ہے۔





