Bharat Express

Heated Exchange! Jagdeep Dhankhar Vs Mallikarjun Kharge: راجیہ سبھا میں جگدیپ دھنکھڑ اور ملیکا رجن کھڑگے کے درمیان  تیکھی  بحث، ایوان میں زبردست ہنگامہ

چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کو جواب دیتے ہوئے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ آپ نے آئین کی خلاف ورزی کی ۔ ہم یہاں آپ کی تعریف کرنے نہیں آئے۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نوٹس پر جمعہ کو ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ ایوان کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کے درمیان تیکھی بحث ہوئی۔ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ میں ایک کسان کا بیٹا ہوں۔ میں کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔ میں نے بہت برداشت کیا۔ میں سب کی عزت کرتا تھا۔ انہوں نے کھڑگے سے کہا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ  آپ میرے چیمبر میں آکر ملاقات کریں۔

میں کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا: جگدیپ دھنکھڑ

کانگریس کو جواب دیتے ہوئے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ آپ لوگوں کو دکھ ہے کہ کسان کا بیٹا اس کرسی پر کیسے بیٹھا ہے۔ ملک کے لیے جان قربان کر دوں گا، لیکن جھکوں گا نہیں۔ میں کسی ممبر کو عزت دینے میں کبھی کمی  نہیں کی۔ اگر اپوزیشن میرے پاس نہیں آسکتی تو ہم ان کے پاس جانے کو تیار ہیں۔

ملیکا رجن کھڑگے نے جگدیپ دھنکھڑ کو  دیا جواب

چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کو جواب دیتے ہوئے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ آپ نے آئین کی خلاف ورزی کی ۔ ہم یہاں آپ کی تعریف کرنے نہیں آئے۔ آپ ایوان کو قواعد کے مطابق چلائیں۔ ملیکا رجن کھڑگے نے جگدیپ دھنکھڑ سے کہا کہ اگر آپ کسان کے بیٹے ہیں تو ہم بھی کسا ن اور مزدور کے بیٹے ہیں۔

ملیکا رجن کھڑگے نے کہا- آپ نے میری اور اپوزیشن کی توہین کی ہے

ملیکا رجن کھڑگے نے جگدیپ دھنکھڑ سے کہا کہ آپ آئین  کی دھجیاں اڑاتے ہیں ۔ آپ نے میری توہین کی، میں آپ کی عزت کیسے کروں؟ آپ اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کی توہین کرتے ہیں۔ ہم آپ کی تعریف سننے نہیں آئے۔

سنجے سنگھ نے بی جے پی کو نشانہ بنایا

دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی اب کسانوں کی بات کرتی ہے۔ جس پارٹی کے ہاتھ 750 کسانوں کے خون سے رنگے ہیں۔ وہ پارٹی کسانوں کے مفاد کی بات کر رہی ہے۔ ایوان میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری رہا۔ راجیہ سبھا میں مسلسل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ایوان کی کارروائی پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read