مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔ (فائل فوٹو)
Bihar News: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا ساسارام کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔ مقامی حادثہ کی وجہ سے انتظامیہ نے آرٹیکل 11 نافذ کر رکھا ہے، جس کے سبب مقامی انتظامیہ نے منظوری نہیں دی ہے۔ امت شاہ اب صرف نوادہ کے پروگرام میں شامل ہوں گے۔
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کو سمراٹ اشوک کی جینتی کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے لئے روہتاس واقع ساسا رام جانا تھا۔ وہیں اتوار کو دوپہر 2 بجے نوادہ واقع ہسوا میں ان کی ریلی تھی۔ اس کے علاوہ پٹنہ واقع دگھا میں ایس ایس بی کے مختلف افتتاح اور سنگ بنیاد تقریب میں شامل ہونا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وزیر داخلہ ہفتہ کے روز دیر رات پٹنہ پہنچیں گے۔ یہاں سے وہ نوادہ کے لئے روانہ ہوں گے۔
Bihar clashes: Amit Shah’s visit to Sasaram called off
Read @ANI Story | https://t.co/1E9Q6PkU2I#AmitShah #Sasaramvisit #Biharclashes pic.twitter.com/azZNg9egDf
— ANI Digital (@ani_digital) April 1, 2023
نتیش کمار نے کہی یہ بڑی بات
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں صورتحال قابو میں ہے۔ شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی شرپسند عناصر کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ سے متعلق کہا کہ ہم تمام مرکزی وزراء کو ریاست میں آنے پر سیکورٹی فراہم کرتے ہیں، یہ بی جے پی کے لوگ ہیں جو سیکورٹی نہیں دیتے ہیں۔
Bihar | It’s quite unfortunate, I have asked officials to take the information of those who were involved in these incidents and take appropriate action. It isn’t ‘natural’, definitely, somebody might have done something ‘unnatural’ here and there: CM Nitish Kumar on Rama… pic.twitter.com/rajq7FbNQi
— ANI (@ANI) April 1, 2023
بہار پولیس نے دی یہ جانکاری
اس درمیان بہار پولیس نے جانکاری دی کہ نالندہ کے بہار شریف اور روہتاس کے ساسا رام میں حالات پوری طرح سے معمول کے مطابق اور کنٹرول میں ہیں۔ نالندہ اور روہتاس میں دو دو ایف آئی درج کرکے شرپسند عناصر کی نشاندہی کرتے ہوئے بالترتیب 27 اور 18 لوگوں کی گرفتاری کی گئی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں بہار پولیس نے کہا کہ بہار شریف اور ساسا رام میں رام نومی کا جلوس ختم ہوچکا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں جگہ جائے حادثہ پر مناسب تعداد میں فورس اور مجسٹریٹ کی تعیناتی جاری ہے۔ سینئر حکام جائے حادثہ پر ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پرنظررکھی جا رہی ہے۔
बिहारशरीफ एवं सासाराम में रामनवमी का जुलूस सम्पन्न हो चुका है I
दोनों जगह घटना स्थल पर पर्याप्त संख्या में बल तथा दंडाधिकारी की प्रतिनियुक्ति जारी है। वरीय पदाधिकारी घटना स्थल पर कैम्प कर रहे हैं। सोशल मीडिया पर निगरानी रखी जा रही है।#BiharPolice @RohtasPolice @PoliceNalanda— Bihar Police (@bihar_police) April 1, 2023
ڈی آئی جی نے گولی لگنے کی خبروں کی تردید کی
پولیس نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ عام عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر دھیان نہیں دیں۔ امن وامان کی صورتحال بنائے رکھنے میں پولیس اور انتظامیہ کا تعاون کریں۔ دوسری جانب ساسا رام کے شاہ آباد زون کے ڈی آئی جی نوین چندر جھا نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہے۔ یہاں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔ ابھی تمام افسران موجود ہیں۔ ڈی آئی جی نے پولیس کو گولی لگنے کی خبر کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، کسی کو گولی نہیں لگی ہے۔
-بھارت ایکسپریس