Bharat Express

Ram Gopal Yadav on Umesh Pal Murder Case: رام گوپال یادو نے انکاؤنٹر اور یوپی پولیس پر اٹھائے سوال، کہا- ’عتیق احمد کے بیٹے کا ایک دو دن میں ہوسکتا ہے قتل‘

 سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے یوپی پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پریاگ راج کے حادثے میں اصل ملزم نہیں مل رہے ہیں، دباؤ ہے کہ مارو جو پکڑ میں آئے گا اس کو مار دیں گے، عتیق احمد کے اسکول میں پڑھنے والے دو لڑکوں تو پہلے ہی دن پکڑ لے گئے، ان میں سے ایک کا قتل ہوگیا…آپ دیکھ لینا۔

سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو۔ (تصویر: سوشل میڈیا)

راجو پال قتل سانحہ کے اہم ملزم امیش پال اور ان کے دو سرکاری سیکورٹی گارڈ کا سرعام قتل کئے جانے کے معاملے میں ملزم عتیق احمد کے نابالغ بیٹوں کا سماجوادی پارٹی نے دفاع کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے منگل کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عتیق احمد کے ایک لڑکے کا قتل ہوجائے گا۔

 اترپردیش پولیس پر الزام لگاتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا کہ پریاگ راج کے حادثہ میں اصل ملزم نہیں مل رہے ہیں، دباؤ ہے کہ مارو جو پکڑ میں آجائے گا اس کو مار دیں گے۔ عتیق احمد کے اسکول میں پڑھنے والے دو لڑکوں کو تو پہلے ہی دن پکڑ لے گئے، ان میں سے ایک کا قتل ہوجائے گا۔ آپ دیکھ لینا۔

انکاؤنٹرپرسوال اٹھاتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا کہ آئین زندگی دینے کے بنیادی حقوق دیتا ہے، کسی کی زندگی آپ لے نہیں سکتے ہیں، قانونی طریقے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، پولیس پکڑ لے پھر انکاؤنٹر کرے تو یہ قابل سزا جرم ہے، آج نہیں تو کل دوسرا نظام بنے گا۔

افسران پر قتل کا مقدمہ درج ہوگا

سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا کہ یہ جو فرضی انکاؤنٹر کرنے والے لوگ ہیں، لیڈر سب بچ جاتے ہیں، افسران پر قتل کا مقدمہ قائم ہوگا۔ لوک سبھا الیکشن سے متعلق سماجوادی پارٹی کی پالیسی پر رام گوپال یادو نے کہا کہ 2024 کے الیکشن کی حکمت عملی تیار ہے، قومی صدر بتائیں گے، ہم لوگ نہیں بتائیں گے، ہم تیار ہیں۔

کسان مخالف ہے ڈبل انجن حکومت

رام گوپال یادو نے کہا کہ کسان مخالف ڈبل انجن کی حکومت ہے، آلو کے ساتھ ساتھ گیہوں کی فصل پر بھی یہی حال ہونے والا ہے، دہلی لکھنؤ میں بیٹھے لوگوں کو معلوم ہوگیا ہے کہ کسان کچھ بگاڑ نہیں سکتا ہے، ملک سے فصلیں مانگنے میں حکومت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، کمیشن مل جاتا ہے۔

غائب ہیں عتیق احمد کے دو نابالغ بیٹے

امیش پال قتل سانحہ کے بعد جہاں ڈھائی لاکھ کے انعامی عتیق احمد کے بیٹے اسد کی تلاش میں چھاپہ ماری ہو رہی ہے تو وہیں دوسری طرف عتیق احمد کے دونوں نابالغ بیٹے کہاں ہیں؟ اس سے متعلق سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔ عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین نے عدالت میں عرضی لگائی ہے کہ اس کے بیٹے چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں نہیں ہیں۔  وہیں دوسری طرف پولیس نے تحریری طور پر عدالت کو بتایا دونوں نابالغ بیٹے اسے سڑک پر لا وارث گھومتے ہوئے ملے، جن کو چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں داخل کردیا گیا۔ اب سوال یہ ہے کہ جب دونوں نابالغ لڑکے چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں نہیں ہیں تو آخر کہاں ہیں؟ اس معاملے میں سی جے ایم کورٹ نے ایک بار پھر انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ سماعت 10 مارچ کو ہوگی۔

   -بھارت ایکسپریس