راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) میں تنظیمی سطح پربڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئرلیڈراوربہارکے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادوکوآرجے ڈی کا کارگزارقومی صدربنایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیوکمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا، جہاں اس تجویزکومتفقہ طورپرمنظوری دی گئی۔ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کی نیشنل ایگزیکٹیومیٹنگ کے دوران آرجے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری بھولا یادونے تیجسوی یادوکوقومی کارگزارصدربنانے کی تجویزپیش کی۔
میٹنگ میں تبادلہ خیال کے بعد تجویزکی متفقہ طورپرموجود تمام اراکین نے تائید کی، تیجسوی یادوکی تقرری کوباضابطہ طورپرمنظوری دی۔ تیجسوی یادوکے اس نئے کردارکوقومی سطح پر پارٹی کومضبوط بنانے میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق، یہ فیصلہ آئندہ انتخابات کے پیش نظرآرجے ڈی کی حکمت عملی اورقیادت کے ڈھانچے کوازسرنوتشکیل دینے میں ایک اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔
پٹنہ کے ہوٹل موریہ میں چل رہی آرجے ڈی کی نیشنل ایگزیکٹیوکی میٹنگ میں بہارکے سابق وزیراعلیٰ اورآرجے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو، ان کی اہلیہ اورسابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی، آرجے ڈی لیڈرتیجسوی یادو، میسا بھارتی اوردیگرلیڈران بھی موجود رہے۔ نیشنل ایگزیکٹیومیٹنگ کے بارے میں، آرجے ڈی ایم ایل اے رنوجے ساہونے کہا، “راشٹریہ جنتا دل کارکنان کی پارٹی ہے، جوایک واضح نظریے کی پیروی کرتی ہے، جس کی جڑیں امبیڈکر، لوہیا، کرپوری اورلالویادوکے اصولوں میں پیوست ہیں۔ آج بہارکے حالات کو دیکھتے ہوئے، حکومت کسی نہ کسی طرح امن وامان کے مسائل، لڑکیوں کودرپیش مسائل پرخاموش ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


