Bharat Express DD Free Dish

Akhilesh Yadav on Alliance with AIMIM: اسدالدین اویسی سے یوپی میں اتحاد کرے گی سماجوادی پارٹی؟ اکھلیش یادو کا کیا ہے پلان؟ کانگریس نے اے آئی ایم آئی ایم کو دیا بڑا مشورہ

 سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو نے یوپی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کے ساتھ اتحاد پرردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے اویسی کی پارٹی کے ساتھ جانے سے متعلق یہ بڑی بات کہی ہے۔

نئی دہلی: اترپردیش اسمبلی الیکشن سے متعلق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈراسدالدین اویسی نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے لئے ہاتھ بڑھایا ہے، جس کے بعد ریاست میں سیاسی ہلچل تیزہوگئی ہیں۔ سماجوادی پارٹی-کانگریس جہاں ان پربی جے پی کی بی ٹیم ہونے کا الزام لگا رہی ہیں تووہیں اب اس موضوع پرسماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادوکا بھی ردعمل آیا ہے۔

ایم آئی ایم آئی ایم کے لیڈراسدالدین اویسی کی پیشکش سے متعلق جب سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادوسے سوال کیا گیا توانہوں نے اس پربہت محتاط ہوکرجواب دیا ہے۔ اکھلیش یادونے اویسی کے سوال پرکہا کہ ’’یوپی میں ابھی الیکشن دورہیں۔ ابھی لوک سبھا میں ہم سب لوگ ایک ساتھ ہیں۔‘‘

اویسی کی پیشکش پرسماجوادی پارٹی ایم پی نے دیا بڑا بیان

وہیں دوسری طرف، گھوسی سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راجیورائے نے کہا کہ اسدالدین اویسی کو بی جے پی کی بی ٹیم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جیسے جیسے الیکشن آئے گا، ان سے بہت ساری باتیں کہلوائی جائیں گی اوروہ بہت ساری باتیں کہیں گے۔‘‘

انڈیا الائنس میں سماجوادی پارٹی کی اتحادی کانگریس کی طرف سے بھی یوپی میں اے آئی ایم آئی ایم سے اتحاد سے متعلق سخت ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ کانگریس کے قومی ترجمان سریندرراجپوت نے کہا- ’’اسدالدین اویسی صاحب ماتھے (پیشانی) پربندوق لگاکراتحاد نہیں ہوتا ہے۔ آپ صرف اور صرف مسلمانوں کی بات کرتے ہیں اور بی جے پی صرف اورصرف ہندووں کی بات کرتی ہے، دونوں ہی پارٹیاں ملک سے غداری جیسا کام کرتی ہیں، کیونکہ دونوں ہندوستانیوں کی بات نہیں کرتی ہیں۔‘‘

کانگریس نے بی جے پی سے اتحاد کا دیا مشورہ

کانگریس ترجمان نے کہا کہ اتحاد جولوگ یہاں کی عوام کوہندوستانی سمجھتے ہیں۔ ہندو-مسلمان نہیں سمجھتے، ان کا ہوتا ہے، جس طرح سے آپ اکھلیش یادواورکانگریس کے خلاف دھمکی آمیزالفاظ کا استعمال کرتے ہیں، اس دھمکی آمیززبان کے بعد کہتے ہیں کہ ہمیں اتحاد کرنا ہے، وہ کسی بھی پارٹی کوقبول نہیں ہے۔ آپ جائیے، بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرلیجئے۔ قابل ذکرہے کہ اسدالدین اویسی نے گزشتہ 10 دنوں میں دوسری بارسماجوادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی کھلی پیشکش کی ہے۔ اویسی نے کہا کہ ان کی پارٹی کا صرف ایک ہی ہدف ہے بی جے پی کو یوپی کے اقتدارسے روکنا۔ ہم اس کے لئے پوری طرح تیارہیں اوریہ آپسی بات چیت کے لئے بالکل صحیح وقت ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read