Bharat Express

Rahul Gandhi: راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو لکھا خط، کہا کشمیری پنڈتوں کے لیے یہ بڑی بات

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کشمیری پنڈتوں کا ایک وفد ان کے مسائل کے حوالے سے مجھ سے ملا اور انہوں نے بتایا کہ سرکاری اہلکار انہیں وادی کشمیر میں کام پر واپس جانے پر مجبور کر رہے ہیں۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو: تصویر: ٹوئٹر)

Rahul Gandhi: کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو ملازمین کے تحفظات دور کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے چاہئے۔

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے کشمیری پنڈتوں کو بغیر کسی حفاظتی ضمانت کے وادی جانے پر مجبور کرنا ایک ظالمانہ اقدام ہے۔

کشمیری پنڈتوں کی حفاظت سے متعلق وزیر اعظم کو لکھے گئے اپنے خط میں راہل گاندھی نے کہا کہ دہشت گردوں کے ذریعہ کشمیری پنڈتوں اور دیگر کی حالیہ مسلسل ٹارگٹ کلنگ نے وادی میں خوف اور مایوسی کا ماحول پیدا کیا ہے۔

 

بھارت جوڑو یاترا میں وفد نے راہل سے کی ملاقات

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کشمیری پنڈتوں کی پریشانیوں کے حوالے سے پی ایم مودی کو لکھے خط میں کہاکہ وزیر اعظم، ہندوستان کو محبت اور اتحاد کے دھاگے میں پرونے کے لئے جاری بھارت جوڑو یاترا کے جموں دورے کے دوران کشمیری پنڈتوں کا ایک وفد اپنے مسائل کو لے کر مجھ سے ملا اور انہوں نے اپنےمسائل میرے سامنے پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں- Elon Musk: ایلون مسک نے سرمایہ کاروں کو نہیں دیا دھوکہ ، ٹیسلا ٹویٹس پر آیا جیوری کا فیصلہ

سیکورٹی کی ہے ضمانت

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کشمیری پنڈتوں کا ایک وفد ان کے مسائل کے حوالے سے مجھ سے ملا اور انہوں نے بتایا کہ سرکاری اہلکار انہیں وادی کشمیر میں کام پر واپس جانے پر مجبور کر رہے ہیں۔

ان حالات میں، انہیں حفاظت اور سلامتی کی ٹھوس ضمانتوں کے بغیر وادی میں کام پر جانے پر مجبور کرنا ایک ظالمانہ قدم ہے۔ وادی میں حالات کے بہتر ہونے اور معمول پر آنے تک حکومت ان کشمیری پنڈت ملازمین سے دیگر انتظامی اور عوامی فلاحی کاموں میں خدمات لے سکتی ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو بنایا نشانہ

اپنے خط میں رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت اور خاندانی خدشات کے حوالے سے مدد کی التجا کر رہے  کشمیری پنڈتوں کو، آج جب حکومت سے ہمدردی اور پیار کی توقع کر رہے ہیں تب، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے ان کے لیے ‘بھکاری’ جیسے الفاظ استعمال کرنا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔  وزیر اعظم، شایدآپ مقامی انتظامیہ کے اس غیر حساس انداز سے واقف نہ ہوں ۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read