نئی دہلی: مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈراورکانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اسے طلبا کی بڑی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کے مستقبل کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس تعلیمی نظام پرکبھی پورے ملک کو فخرتھا اوردنیا بھی اس کی تعریف کرتی تھی، گزشتہ کئی برسوں سے اسے کمزورکیا جا رہا ہے، اس پرقبضہ کیا جا رہا ہے اوراس کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق حالیہ احتجاج اسی صورت حال کے خلاف عوامی ردعمل تھا۔
راہل گاندھی نے دھرمیندرپردھان کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بدعنوانی، تعلیمی نظام کی تباہی اورنااہلی کی علامت بن چکے تھے، اس لئے ان کا جانا ضروری تھا اوراچھا ہوا کہ وہ اپنے عہدے سے الگ ہوگئے۔ کانگریس کے سابق صدرنے کہا کہ اب حکومت کو تعلیمی نظام میں بنیادی اصلاحات کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ ان کا الزام تھا کہ بھارت کے تعلیمی نظام پرآرایس ایس کا اثرورسوخ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگراس معاملے میں وزیراعظم نریندرمودی ذمہ دار ہیں توآرایس ایس بھی اتنی ہی ذمہ دارہے۔
وزیر اعظم مودی پراٹھایا سوال
راہل گاندھی نے کہا کہ وہ تمام طلبا کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اورانہیں جس بھی طرح کی مدد کی ضرورت ہوگی، کانگریس ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ ان کے مطابق کانگریس پارٹی نے اس احتجاج کی پوری دل سے حمایت کی کیونکہ اس کا مقصد بھارت کے طلبا اورملک کے مستقبل کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جدوجہد ایک طرف نریندرمودی اورآرایس ایس کی سوچ ہے اوردوسری طرف بھارت کا مستقبل اورانہیں یقین ہے کہ آخرکارمستقبل ہی کامیاب ہوگا۔
حکومت کو راہل گاندھی سخت وارننگ
راہل گاندھی نے کہا کہ یہ احتجاج حکومت کے لیے واضح پیغام ہے کہ ملک کو ذاتی جاگیرسمجھ کرنہیں چلایا جا سکتا۔ ان کے مطابق بھارت عوام کا ملک ہے، آئین کا ملک ہے اورسرکاری ادارے کسی ایک حکومت یا جماعت کی ملکیت نہیں ہیں۔ انہوں نے خبردارکیا کہ اگرحکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تومستقبل میں اس سے کہیں بڑے پیمانے پرعوامی احتجاج دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ راہل گاندھی نے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کوبھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائی کے لیے وہ براہ راست ذمہ دارہیں۔ ان کا الزام تھا کہ طلبا پرفائرنگ اورپیلٹ گن سمیت دیگرہتھیاروں کے استعمال کی منظوری وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس معاملے کو پارلیمنٹ میں بھرپورطریقے سے اٹھائے گی اورطلبا وزیراعظم سے معافی کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔
حکومت کوعوام کی آوازسننی ہوگی: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا کہ حالیہ احتجاج کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ملک میں روزگار، تعلیم، ادارہ جاتی نظام اورمیڈیا کا ڈھانچہ شدید بحران کا شکارہے اوریہ نظام مؤثرطریقے سے کام نہیں کررہے۔ ان کے مطابق بھارت اس وقت ایک سنگین معاشی بحران سے بھی گزررہا ہے، جس میں مضبوط اداروں کی اہمیت اوربڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوسمجھنا چاہئے کہ حالیہ احتجاج کسی ایک مسئلے تک محدود نہیں بلکہ ایک بڑے بحران کی علامت ہے، اس لئے عوام کی آوازسننا حکومت کے لیے ناگزیرہوچکا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


