Parliament Monsoon Session: پارلیمنٹ میں آج پیپر لیک پر سخت قانون کا بل ہوگا پیش، این ڈی اے کے پانچ ارکان سنبھالیں گے محاذ، اپوزیشن بھی حملہ آور
مجوزہ قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے تمام مقدمات کی تحقیقات دو ماہ کے اندر مکمل کرنا لازمی ہوں گی۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خصوصی فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت دی جائے گی تاکہ ان مقدمات کی تیز رفتار سماعت ممکن ہو سکے۔ چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد عدالت کو تین ماہ کے اندر مقدمے کا فیصلہ کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔
Won’t Delete’: بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی بیٹی کا دوٹوک جواب، میں پوسٹ ڈیلیٹ نہیں کروں گی، اب غائب ہوا انسٹاگرام اکاؤنٹ
انہوں نے مزید کہا کہ "ڈی پی کے پی اے"، جو ان کی والدہ کو یہ پوسٹ ہٹانے کے لیے پیغامات بھیج رہے ہیں، انہیں وہ یقین دلانا چاہتی ہیں کہ ایسا نہیں ہوگا۔ مانا جا رہا ہے کہ "ڈی پی" سے ان کی مراد دھرمیندر پردھان ہیں۔ اپنی اسٹوری کے اختتام پر انہوں نے لکھا، "فکر نہ کریں، یہ پوسٹ ڈیلیٹ نہیں ہوگی۔
Pralhad Joshi Takes Charge of Education Ministry: پراہلاد جوشی نے وزارت تعلیم کا چارج سنبھال لیا، پہلے ہی دن اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم میٹنگ کی
پراہلاد جوشی مرکزی حکومت کے سینئر وزرا میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ اس وقت وزارتِ امورِ صارفین، خوراک و عوامی تقسیم اور نئی و قابلِ تجدید توانائی کی وزارت کی ذمہ داریاں بھی سنبھال رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ پارلیمانی امور، کوئلہ اور کان کنی جیسی اہم وزارتوں کی قیادت کر چکے ہیں۔
Dharmendra Pradhan Resignation: دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر امت شاہ کا پہلا ردعمل، کہا- عہدے سے زیادہ ملک ضروری
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کے کارکنان کے لئے عہدے سے کہیں زیادہ اہم ملک، ہماری نوجوان پیڑھی اور طالب علم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک کے نوجوانوں کا احترام کرتی ہے اور پیپر لیک کے خلاف سدھار کے لئے پابندعہد ہے۔
Rahul Gandhi on Dharmendra Pradhan Resignation: ’’بدعنوانی کی علامت ہیں، ان کو تو جانا ہی تھا‘‘، دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر راہل گاندھی کا بڑا حملہ، تحریک سے متعلق کہی یہ بڑی بات
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ پرکہا کہ انہیں جانا ہی تھا۔ انہوں نے کہا، ’’پردھان ایک علامت ہیں- بدعنوانی کی علامت، تعلیمی نظام کی بربادی کی علامت، نااہلی کی علامت۔ انہیں جانا ہی تھا اور اچھا ہوا کہ وہ چلے گئے۔‘‘
دھرمیندرپردھان کا وزارت تعلیم سے استعفیٰ دینا تعلیمی احتساب اوراصلاحات کی جانب پہلا مقدم، جماعت اسلامی نے تعلیمی نظام کے لئے پُرامن جدوجہد سے متعلق کہی یہ بڑی بات
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سلیم انجینئرنے کہا:"ہم اس تحریک کے دوران دہلی اوربہارمیں پُرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے جااستعمال پربھی شدید تشویش کا اظہارکرتے ہیں۔ پولیس کی مبینہ زیادتیوں، جن میں لاٹھی چارج، پیلٹ گن کا استعمال، قریب سے آنسوگیس کے گولے داغنا اور پُرامن مظاہرین کوغیرقانونی طورپرحراست میں لینا شامل ہے، نہایت تشویش ناک ہیں اوران کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔
Cockroaches React to Dharmendra Pradhan Resignation: ’ جھکتی ہے دنیا ، جھکانے والا چاہیے…‘ دھرمیندر پردھان کے استعفے پر خوشی سے جھوم اٹھے’کاکروچ‘ ، سامنے آیا سی جے پی کا پہلا ردِعمل
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) سمیت احتجاج میں شریک تمام افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تمام مظاہرین نے جنتر منتر کے اسٹیج پر ہی جشن منایا۔ دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد ابھیجیت دیپکے نے عوام سے خطاب بھی کیا۔
Congress MP Rahul Gandhi: راہل گاندھی نے حکومت کے سامنے رکھے تین مطالبات، دھرمیندر پردھان استعفیٰ دیں، وزیر اعظم مودی مانگیں معافی،…
راہل گاندھی نے کہا کہ "دھرمیندر پردھان اب صرف ایک وزیر نہیں رہے بلکہ وہ تعلیمی نظام میں بدعنوانی اور طلبہ کے مستقبل کو پہنچنے والے نقصان کی علامت بن چکے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے نوجوان اور طلبہ ہیں، لیکن موجودہ صورتحال میں انہی کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے طلبہ کے دیگر دو مطالبات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بھی کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔
RSS Chief Mohan Bhagwat: نئی نسل ہر بات پر سوال کرتی ہے، ان سے مکالمہ ضروری ہے: سی جے پی احتجاج کے دوران آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا بیان
موہن بھاگوت نے کہا کہ وقت اور حالات بدل سکتے ہیں، لیکن مادریت کی بنیادی اقدار کبھی تبدیل نہیں ہوتیں۔ محبت، قربانی، ہمدردی اور اچھے اخلاق ہی مادریت کی اصل بنیاد ہیں، جو ہر دور میں یکساں اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کی ذمہ داری صرف بچوں کی تعلیم تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ ان کی شخصیت سازی، اخلاقی تربیت اور بہتر کردار کی تشکیل بھی اتنی ہی ضروری ہے۔
Education Minister Resignation Demand: طلبا کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے اور نیٹ معاملے میں خودکشی کرنے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے پر حکومت رضامند، سی جے پی کا بڑا دعویٰ
اس اہم پیش رفت کے دوران کل سماجی کارکن سونم وانگچک نے نیٹ امتحان کے معاملے اور ملک کے مسابقتی امتحانی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے مرکزی حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہانی ملنے کے بعد اپنی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ وانگچک نے مرکزی وزرا جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ کی موجودگی میں میدانتا اسپتال میں اپنی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کی۔





