Bharat Express

NIRF Ranking 2024: جامعہ ملیہ اسلامیہ اوراے ایم یوتک، این آئی آرایف کی رینکنگ میں ٹاپ-10 میں شامل ہوئیں یہ دونوں مسلم یونیورسٹیاں

نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک 2024 جاری کی گئی ہے۔ اس بارہائرایجوکیشن کٹیگری میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلوروسرفہرست ہے۔

این آئی آر ایف رینکنگ 2024 کے ٹاپ-10 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شامل ہیں۔

NIRF Ranking 2024: نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آرایف) 2024 کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کٹیگری میں ہائرایجوکیشن کے لئے بات کی جائے تو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی)، بنگلورویونیورسٹی سرفہرست ہے۔ جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) دوسرے نمبرپرہے جبکہ نئی دہلی کے جامعہ نگرمیں واقع اقلیتی ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ آٹھویں نمبرپرہے۔

سال 2015 سے ہرسال وزارت تعلیم کی جانب سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی درجہ بندی (رینکنگ) جاری کی جاتی ہے۔ یہ درجہ بندی مختلف پیرامیٹرزکی بنیاد پرکی جاتی ہے۔ ان میں ٹیچنگ لرننگ ریسورسیز(تدریس سیکھنے سے متعلق وسائل، ریسرچ اینڈ پروفیشنل پریکٹس (تحقیق اورپیشہ ورانہ تربیت)، گریجویشن آؤٹ کم (گریجویشن کے نتائج) آؤٹ ریچ اورشمولیت وغیرہ شامل ہیں۔

این آئی آرایف کی 2024 رینکنگ میں کونسی یونیورسٹی کس مقام پر؟

نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آرایف) میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی)، بنگلورو یونیورسٹی پہلے نمبرپرہے۔ جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) دوسرے نمبرپرہے جبکہ نئی دہلی کے جامعہ نگرمیں واقع اقلیتی ادارہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ منی پال اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، منی پال چوتھے نمبرپر، بنارس ہندو یونیورسٹی، وارانسی پانچویں نمبر پر ہے۔ دہلی یونیورسٹی، نئی دہلی کو چھٹا مقام ملا ہے وہیں امرتا وشو ودیا پیٹھم، کوئمبٹور ساتویں نمبرپرہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ جبکہ جادو پوریونیورسٹی، کولکاتا نویں نمبرپرہے۔ ویلورانسٹی ٹیوٹ آف ٹکنا لوجی، ویلّور 10ویں نمبر پر ہے۔

این آئی آرایف رینکنگ 2024 اور 2023 میں کیا ہے فرق؟ 

سال 2023 کی رینکنگ کی بات کی جائے تو یونیورسٹیزمیں  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو اول پوزیشن ملا تھا۔ جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ تیسرے نمبرپرجامعہ ملیہ اسلامیہ تھا۔ وہیں، جادوپور یونیورسٹی کولکاتا کو چوتھا اور بنارس ہندو یونیورسٹی، وارانسی کو پانچواں مقام حاصل ہوا تھا۔

 

اوورآل کٹیگری میں ٹاپ پر ہے یہ ادارے

آئی آئی ٹی مدراس پہلے نمبر پر ہے جبکہ آئی آئی ایس سی بنگلورو دوسرے نمبر پر، آئی آئی ٹی، ممبئی تیسرے نمبر پر، آئی آئی اے، دہلی چوتھے نمبر پر، آئی آئی ٹی، کانپورپانچویں نمبر پر ہے۔ ایمس دہلی کو چھٹا مقام ملا ہے جبکہ آئی آئی ٹی کھڑگ پور ساتویں، آئی آئی ٹی روڑکی آٹھویں نمبرپر اور آئی آئی ٹی نویں نمبر پر ہے۔ جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) 10ویں نمبر پر ہے۔

  بھارت ایکسپریس