نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈراورکانگریس لیڈرراہل گاندھی 17 جون کوراجستھان کے کوٹا واقع دشہرہ میدان میں ایک بڑی ریلی کرنے والے ہیں۔ اس ریلی کو’’سکشا بچاؤ- بھوشیہ بچاؤ‘‘ (تعلیم بچاؤ، مستقبل بچاؤ) کا نام دیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس کے لئے بڑے پیمانے پرتیاریاں کی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ملک گیرمہم ملک کے”کوچنگ کیپٹل” کوٹا سے شروعات اس لئے کی گئی تھی تاکہ ان طلباء اورخاندانوں کے دکھ کوبراہ راست سمجھا جا سکے، جوڈاکٹریا انجینئربننے کی جدوجہد کررہے ہیں۔
اس ملک گیرطلبا احتجاج سے متعلق راہل گاندھی نے طلبا سے اپیل کی ہے۔ کانگریس لیڈرنے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پرپوسٹ کرکے طلبا کواس ملک گیرتحریک سے جڑنے کی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پوسٹ میں لکھا- ’’ملک کے ہرنوجوان سے میری ایک بات- آج اس ملک میں محنت کا پھل نہیں، خواب دیکھنے کی سزا ملتی ہے۔ ہرپیپرلیک، ہرامتحان منسوخ، ہر ادھوری بھرتی-صرف سسٹم کی ناکامی نہیں، لاکھوں خوابوں پرحملہ ہے۔
देश के हर युवा से मेरी एक बात – आज इस देश में मेहनत का फल नहीं, सपने देखने की सज़ा मिलती है।
हर पेपर लीक, हर रद्द परीक्षा, हर अधूरी भर्ती – सिर्फ़ सिस्टम की विफलता नहीं, लाखों सपनों पर प्रहार है।
मैं जानता हूँ आप थक चुके हैं। ग़ुस्से में हैं। पर याद रखिए – जब सरकार सुनने को… pic.twitter.com/5DDromfxmR
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 15, 2026
ایک آواز بنیں، جسے نظراندازکرنا ناممکن ہو: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے پوسٹ میں مزید لکھا- “میں جانتا ہوں کہ آپ تھک چکے ہیں۔ غصے میں ہیں، لیکن یاد رکھیں- جب حکومت سننے سے انکارکرتی ہے، آپ کواپنی آوازبلند کرنی پڑتی ہے۔ اسی لئے میں آپ سب کوکال کررہا ہوں- 17 جون، کوٹا۔ طلبا کی گونج۔ آؤ، مل کر، ایک ایسی گرج بنیں، جس کونظراندازکرنا ناممکن ہو۔ یہ کوٹہ سے شروع کرنا اورمستقبل کے لئے آپ کی لڑائی ہے۔ میں آپ کے ساتھ ہوں۔”
کوٹا کے بعد کہاں کہاں ہے کانگریس کی میگا ریلی؟
راہل گاندھی کی یہ میگا ریلی طلبہ تحریک کا پہلا پڑاؤ ہے۔ اس کے بعد وہ 10 جولائی کواترپردیش کے الہ آباد میں اسی طرح کی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ 11 جولائی کو بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک میگا ریلی میں شرکت کریں گے۔ آخرمیں، وہ 14 جولائی کوقومی دارالحکومت دہلی میں طلبہ تحریک سے خطاب کریں گے۔ کانگریس نے ان 4 میگا ریلیوں کے لئے بڑے پیمانے پرتیاریاں کی ہیں۔ اس تحریک میں کانگریس کا طلبہ ونگ اہم کردارادا کررہا ہے۔ کوٹا سے دہلی تک مقامی کانگریس کمیٹی کے ساتھ طلبہ یونٹ بھی طلبہ سے رابطہ کررہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

