مغربی بنگال کے مرشدآباد سے رکن پارلیمنٹ یوسف پٹھان، خلیل الرحمٰن اورابوطاہرخان نے نئی دہلی میں وزیراعظم نریندرمودی سے خاص ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران تینوں اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اپنے پارلیمانی حلقوں کی ترقی، مقامی عوامی پریشانیوں اورعوام کی امیدوں سے متعلق مطالبات وزیراعظم مودی کے سامنے رکھیں۔ وزیراعظم مودی نے بھی سبھی موضوعات کوسنجیدگی سے غورکرنے اورعوامی فلاح کے لئے ہرممکن مدد کرنے کا بھروسہ دیا۔
پارلیمانی حلقوں کی ترقی پرتبادلہ خیال
ملاقات کے دوران اراکین پارلیمنٹ نے اپنے حلقوں کی اہم پریشانیوں اورترقی کے منصوبوں سے متعلق خط وزیراعظم مودی کوسونپے۔ اراکین پارلیمنٹ نے بتایا کہ بات چیت بے حد مثبت رہی اوروزیراعظم مودی نے عوام کی بھلائی کے لئے ہرضروری قدم اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس ملاقات کے دوران ایک بے حد جذباتی لمحہ بھی دیکھنے کوملا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے یوسف پٹھان کے والد کے ساتھ ہوئی اپنی پرانی ملاقات کویاد کیا۔ پرانی یادوں کے اس ذکرنے میٹنگ کے ماحول کومزید خاص بنا دیا۔
Had a wonderful meeting with Hon’ble Prime Minister Shri Narendra Modi Ji. Along with fellow MPs Shri Khalilur Rahaman Ji and Shri Abu Taher Khan Ji, we discussed the development of our constituencies and submitted letters highlighting the concerns and aspirations of our people.… pic.twitter.com/gQ0dwO1FCZ
— Yusuf Pathan (@iamyusufpathan) August 7, 2026
لاوڈ اسپیکرہٹانے کا بھی کیا گیا تھا مطالبہ
اس سے پہلے مغربی بنگال کے مرشدآباد میں مساجد سے لاوڈ اسپیکرہٹانے کے معاملے میں بھی یوسف پٹھان نے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے اس معاملے میں فوری مداخلت کرنے کی گہار لگائی تھی۔ یوسف پٹھان سمیت تین اراکین پارلیمنٹ وزارت داخلہ کومیمورنڈم سونپ کرپولیس کی اس کارروائی کوروکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹی ایم سی کے باغی اراکین پارلیمنٹ میں شامل ہیں یوسف پٹھان
ممبران پارلیمنٹ نے میمورنڈم میں کہا کہ وہ شورشرابے کوکنٹرول کرنے سے متعلق قانون اورسپریم کورٹ کی ہدایات کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ تاہم، حکومت کویہ بھی یقینی بنانا چاہئے کہ قوانین کو”منصفانہ، یکساں اورحساس اندازمیں نافذ کیا جائے تاکہ مذہبی جذبات مجروح نہ ہوں۔ واضح رہے کہ تینوں اراکین پارلیمنٹ ترنمول کانگریس کا ساتھ چھوڑکراین سی پی آئی میں چلے گئے تھے۔ یہ انہیں 20 اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ شامل رہے تھے، جنہوں نے ٹی ایم سی چھوڑی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



